Urdu book · سوال و جواب

دیباچہ

Urdu book, p. 3

By Maulana Wahiduddin Khan

سوال بہت سے لوگ جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھتے ہیں اور اس کا بہت ثواب بتاتے ہیں ، اس سلسلہ میں آپ کی تحقیق کیا ہے؟۔ (الرسالہ جنوری ۱۹۷۷ء) جواب متعدد روایتوں میں سورہ کہف کو جمعہ کے دن پڑھنے کی فضیلت بتائی گئی ہے۔ مگر یہ تمام روایتیں ضعیف ہیں۔ قوی روایت صرف وہ ہے جس کو احمد اور مسلم نے قتادہ سے نقل کیا ہے: مــن حفظ عشر آیات من اول سورة الكهف عصم من الدجال ۔ جس شخص نے سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتوں کو محفوظ رکھا وہ دجال سے محفوظ رہے گا۔ اس روایت میں نہ تو ”پڑھنے کا ذکر ہے نہ ”جمعہ کے دن کا۔ صرف یہ کہا گیا ہے کہ سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتوں میں جو تعلیم دی گئی ہے، جو شخص ان کو ذہن نشین کرلے گا اور ان کو اپنی زندگی میں ملحوظ رکھے گا ، وہ دجال کے ظہور کے وقت اس کے فتنہ سے بچار ہے گا۔ اب سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتوں کو دیکھئے۔ غور کیا جائے تو ان میں دواسو ہ ملتا ہے۔ ایک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ جو لوگوں کو خدا پرست بنانے کی کوشش میں اپنے کو ہلاک کئے دے رہے تھے ۔ (کہف ۔ (۶) دوسرے آپ سے قبل کے کچھ صالح نوجوان (اصحاب کہف) کا اسوہ جنھوں نے یہ دیکھ کر کہ وہ لوگوں کے درمیان اپنے دین کو بچا نہیں سکتے ، بستی سے نکل کر غاروں میں جا چھپے (کہف ۔ (۱۰) سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتوں کا سبق یہ ہے کہ جب زمین پر فتنے کی حالت پیدا ہو جائے اور خدا کی خلاف ورزی ہونے لگے ، تو اہل ایمان کے لئے دو ہی راستے ہیں ۔ اول یہ کہ غافل اور سرکش لوگوں کو اللہ کا پیغام پہنچائیں اور اس میں اپنی پوری طاقت صرف کر دیں۔ دوسرے یہ کہ اگر وہ دیکھیں کہ معاملہ اس نوبت کو پہنچ چکا ہے کہ دوسروں کی اصلاح کے بجائے وہ خود اپنے آپ کو آزمائش میں مبتلا کر لیں گے تو ایسی حالت میں انھیں چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو عوام الناس سے الگ کر لیں اور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page