Urdu book · سوال و جواب

دیباچہ

Urdu book, p. 93

By Maulana Wahiduddin Khan

جواب تبلیغی جماعت کے ذریعہ امت کو کچھ فائدہ مل رہے ہیں۔ مثلاً مسجد کے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہونا۔ اس لحاظ سے وہ قابل قدر ہے۔ مگر تبلیغی جماعت کا طریقہ ایک اجتہادی طریقہ ہے وہ کوئی منصوص طریقہ نہیں۔ ان کے جلسوں میں قرآن کے بجائے فضائل کی روایتییں سنائی جاتی ہیں جو اکثر سند کے اعتبار سے غیر معتبر ہوتی ہیں۔ اسی طرح ان کے یہاں کرامت کے قصوں اور کہانیوں کی کثرت ہے جو بے بنیاد بھی ہوتے ہیں اور غیر مسنون بھی، جہاں تک اس کام کی مقبولیت کا معاملہ ہے تو اس کی مقبولیت کا راز زیادہ تر یہ ہے کہ انہوں نے اسلام کے سارے معاملے کو ایک سمپل روٹین میں ڈھال دیا ہے: They have reduced Islam to a simple routine. سوال آپ کے لفظ (جہاد) کی تعریف میں منسلکات روانہ کئے جا رہے ہیں۔ تفصیل اور صبر کے ساتھ پڑھ کر جواب دو۔ قرآن کو خدائی کتاب کہنے والا انسانیت کا دشمن ہے اور سرو دھرم سمبھاو کا بھی دشمن ہے۔ (شیوا گوڑ) Shiva Goud, B.A. L.L.B. Advocate, H. No. 6-6-204, Sangareddy-502001 جواب شیوا گوڑ صاحب نے اپنے اس مکتوب کے ساتھ ہمیں انگریزی میں ۴۱ صفحہ کی فوٹو کاپیاں بھیجی ہیں۔ اس کے دوحصے ہیں۔ دونوں کا جواب یہاں تحریر کیا جاتا ہے۔ ۱۔ آپ نے اپنے مکتوب میں قرآن کی ۲۴ آیتیں نقل کی ہیں جن میں اس طرح کی باتیں ہیں کہ ___ ان سے لڑو، ان سے دوستی نہ کرو، ان کے ساتھ نرمی سے نہ پیش آؤ۔ ان کے خلاف جہاد کرو، وغیرہ۔ واضح ہو کہ قرآن کی یہ آیتیں جو آپ نے نقل کی ہیں وہ غیر مسلم کے ساتھ مسلمان کے تعلق کو نہیں بتاتیں ۔ بلکہ وہ دشمن کے ساتھ مسلمان کے تعلق کو بتاتی ہیں ۔ اور کسی کھلے دشمن کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page