سیرتِ رسول
Urdu book, p. 152
By Maulana Wahiduddin Khan
جموم کی جانب بنی سلم کے مقابلہ کے لیے روانہ کیا۔ یہ مقام مدینہ سے چار میل کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں پہنچنے کے بعد ایک عورت کے ذریعہ ان کا پتہ معلوم ہوا۔ معمولی لڑائی کے بعد مسلمان وہاں سے واپس ہوئے۔ سریہ عیص جمادی الاولیٰ 6ھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ملی کہ قریش کا ایک کاروانِ تجارت شام سے واپس آ رسول اللہ ﷺ کو اطلاع ملی کہ قریش کا ایک کاروانِ تجارت شام سے واپس آ رہا ہے۔ اس اطلاع کے ملنے پر آپ ﷺ نے زید بن حارثہ کو ایک سو ستر سواروں کے ہمراہ عیص کی طرف روانہ فرمایا۔ یہ مقام مدینہ سے چار دن کے فاصلہ پر ساحل کے قریب واقع تھا ۔ یہاں سے قریش کے تجارتی قافلے گزرتے تھے۔ مسلمانوں نے پہنچ کر قافلہ والوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے مال و متاع پر قبضہ کر لیا۔ پھر ان کو لے کر مدینہ آئے۔ قیدیوں میں رسول اللہ کے داماد ابوالعاص بن ربیع بھی تھے۔ آپ کی صاحبزادی حضرت زینب نے ان کی پناہ دی اور آپ نے بھی ان کو پناہ دی اور ان کا مال کی جانب سے بھیجے گئے تمام سامان واپس کر دیا۔ 3| سریہ طرف جمادی الاخریٰ ۶ھ بنو ثعلبہ مسلمانوں کے خلاف تھے، یہ مسلمانوں کے ں کی دلچسپیوں کا مرکز تھے، جناب رسول اللہ صلی اللہ مسلمانوں کے خلاف کاروائی کر رہے تھے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ کو پندرہ آدمیوں کے ساتھ طرف کی جانب روانہ کیا۔ یہ مقام مدینہ سے 36 میل کے فاصلہ پر تھا۔ دشمن خبر پاتے ہی یہاں سے بھاگ گئے اور زید بن حارثہ کسی مقابلہ کے بغیر مدینہ واپس آگئے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader