سریہ عیص
Urdu book, p. 155
By Maulana Wahiduddin Khan
کی سردار تھی۔ زید بن حارثہ ایک مرتبہ مال تجارت لے کر شام کی طرف جاتے ہوئے یہاں سے گزرے۔ بنی فزارہ کے لوگوں نے ان کو مار کر زخمی کر دیا اور تمام سامان چھین لیا۔ زید مدینہ واپس آئے۔ جب آپ کو معلوم ہوا تو آپ نے ان کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک لشکر زید کی سرکردگی میں روانہ کیا جو کامیابی کے ساتھ واپس آیا۔ سر یہ عبد اللہ بن رواحہ شوال 6ھ ابو رافع کے قتل ہو جانے کے بعد یہود نے اسیر بن رزام کو اپنا امیر بنایا۔ اس نے رسول اللہ سے مقابلہ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ قبیلہ غطفان اور دیگر قبائل کو آپ کے خلاف آمادہ کیا۔ آپ کو جب معلوم ہوا تو آپ نے عبداللہ بن رواحہ کو تحقیق حال کے لیے بھیجا۔ عبداللہ بن رواحہ نے آ کر اس کی تصدیق کی۔ آپ نے تیس آدمیوں کو عبداللہ بن رواحہ کے ساتھ روانہ کیا کہ ان کو بلا لائیں تا کہ ان سے زبانی گفتگو کریں۔ اسیر بن رزام بھی تیس آدمیوں کے ساتھ روانہ ہوا۔ راستہ میں اس کی نیت بدل گئی اور دھوکہ سے مسلمانوں کو قتل کرنا چاہا جس کی وجہ سے فریقین میں جنگ چھڑ گئی۔ نتیجہ کے طور پر یہودیوں کو زبردست شکست و نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ سر یہ کرز بن جابر الفہری شوال 6ھ شوال 6ھ میں قبیلہ عکل اور عرینہ کے چند لوگ مدینہ آئے اور اسلام قبول کیا۔ چند روز کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم لوگ مویشی والے ہیں ہمارا گزارہ دودھ پر ہوتا ہے۔ غلہ کے عادی نہیں اور مدینہ کی آب و ہوا بھی ہمارے موافق نہیں۔ اس لیے اگر ہم کو شہر کے باہر صدقات کے اونٹوں میں رہنے اور دودھ پینے کی اجازت دیں تو بہتر ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader