ہجرتِ حبشہ
Urdu book, p. 64
By Maulana Wahiduddin Khan
لوگوں نے ہم کو یہاں اس لیے بھیجا ہے تا کہ ہم انہیں دوبارہ اپنے ملک میں واپس لے جائیں۔ آپ حضرات بادشاہ سے سفارش کریں کہ وہ ان لوگوں کو ہمارے سپرد کر دے۔ وہ لوگ راضی ہو گئے۔ اس کے بعد عمر بن العاص اور عبد اللہ بن ابی ربیعہ شاہ نجاشی کے دربار میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے حسب قاعدہ بادشاہ کے سامنے سجدہ کیا۔ اس کو تحفہ اور ہدیہ پیش کیا۔ اس کے بعد کہا کہ ہمارے کچھ لوگ بد دین ہو کر آپ کے ملک میں چلے آئے ہیں۔ ان کی قوم کے لوگوں نے ہمیں بھیجا ہے کہ ہم ان کو یہاں سے پاس لے جائیں۔ بادشاہ کے درباریوں نے حسب وعدہ ان کی تائید کی اور کہا کہ ان لوگوں کو ان کے سپرد کر دینا چاہئے۔ عمر و بن العاص اور عبد اللہ بن ابی ربیعہ چاہتے ہیں کہ بادشاہ مسلمانوں سے گفتگو کیے بغیر انہیں ان کے حوالے کر دے۔ جب انہوں نے یہ بات نجاشی سے کہی تو نجاشی کو غصہ آ گیا۔ اس نے کہا کہ میں ان لوگوں سے بات کیے بغیر اس معاملہ میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ اس نے اپنے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ مسلمانوں کو اس کے دربار میں لے آئے۔ مسلمانوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ نجاشی ایک عیسائی بادشاہ ہے، پھر ہمیں اس سے کس ڈھنگ سے بات کرنا چاہیے۔ متفقہ طور پر یہ طے ہوا کہ ہم دربار میں وہی کہیں گے جو ہمارے نبی نے ہم کو سکھایا ہے۔ وہ دربار میں آئے تو انہوں نے بادشاہ کو صرف سلام کیا۔ شاہی رواج کے مطابق ، انہوں نے اس کو سجدہ نہیں کیا۔ مسلمانوں سے پوچھا گیا کہ تم لوگوں نے بادشاہ کو سجدہ کیوں نہیں کیا۔ جعفر بن ابی طالب نے مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک اللہ کے سوا کسی کو سجدہ نہیں کرتے۔ ہمارے رسول نے ہم کو یہی بتایا ہے۔ نجاشی نے پوچھا کہ عیسائیت اور بت پرستی کے سوا وہ کون سا دین ہے جو تم نے اختیار کیا ہے۔ حضرت جعفر اٹھے اور دربار میں یہ تقریر کی: اے بادشاہ، ہم لوگ شرک پر تھے۔ ہم بتوں کو پوجتے تھے اور مردار کھاتے تھے اور

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader