آغازِ کلام
Urdu book, p. 12
By Maulana Wahiduddin Khan
موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ ان کے اندر دعوتی شعور پیدا کیا جائے۔ ان کے اندر یہ احساس بیدار کیا جائے کہ وہ داعی ہیں اور دوسری قومیں ان کے لیے مدعو کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اسی سے ان کی جھوٹی جذباتیت ختم ہوگی۔ اسی سے ان کے اندر یہ حکمت آئے گی کہ وہ ناگوار باتوں سے اعراض کریں اور اشتعال انگیز باتوں پر مشتمل نہ ہوں، دعوتی شعوران کے اندر صبر، حکمت، بصیرت اور بلند فکری جیسی صفات پیدا کرے گا۔ اور بلاشبہ یہی وہ صفات ہیں جو کسی آدمی کے لیے دنیا کی کامیابی کا بھی زینہ ہیں اور آخرت کی کامیابی کا زینہ بھی۔ زیر نظر کتاب میں اس مسئلہ کا مطالعہ سلمان رشدی کے واقعہ کے ذیل میں کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس موضوع پر علمی اور صحت مند بحث کا آغاز ثابت ہو۔ وحیدالدین 27 جون 1989 زیر نظر اشاعت میں اس موضوع سے متعلق مولانا وحید الدین خاں صاحب کے ان تمام مضامین کو شامل کیا گیا ہے جو اس کتاب کا حصہ نہیں تھے۔ ناشر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader