Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

اسلام مغربی لٹریچر میں

Urdu book, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلام مغربی لٹریچر میں ڈاکٹر ہٹی (Plilip K. Hitti) عربی زبان اور تاریخ کے مشہور ماہر ہونے کی حیثیت سے مغربی دنیا میں مشرق قریب کے مسائل پر سند سمجھے جاتے ہیں۔ انھوں نے عرب اور اسلام کے موضوعات پر متعدد کتابیں لکھی ہیں اور انسائیکلو پیڈیا کے مقالہ نگار ہیں۔ ان کی کتابیں یورپ اور ایشیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوتی رہی ہیں۔ وہ مختلف یونیورسٹیوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اور اس وقت پرنسٹن یونیورسٹی (نیوجرسی) میں سامی ادب کے پروفیسر ہیں۔ اسلام اور مغرب (Islam and the West) ڈاکٹر ہٹی کی کتاب ہے جو 1962 ء میں امریکا سے شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب کے 190 صفحات ہیں اور اس کا موضوع عیسائی دنیا اور اسلام کے تمدنی تعلقات کی تاریخ ہے جس میں بازنطینی سلطنت کے وقت سے لے کر اب تک مختلف قسم کے اتار چڑھاؤ پائے جاتے رہے ہیں۔ موصوف نے ترجموں کی مدد سے نہیں بلکہ اصل مآخذ سے براہ راست استفادہ کرکے یہ کتاب تیار کی ہے۔ کتاب کے دو حصے ہیں ۔ پہلے حصے کے ابتدائی تین ابواب میں اسلام کا بالترتیب مذہب ، ریاست اور کلچر کی حیثیت سے تعارف ہے ۔ چوتھا باب ہے "اسلام مغربی لٹریچر میں"۔ پانچویں اور چھٹے باب میں بالترتیب مشرق کا مغرب پر اور مغرب کا مشرق پر نفوذ واثر دکھایا گیا ہے۔ ساتویں باب میں اس تحریک کا مختصر تعارف ہے جو اسلام اور مغربی تہذیب کے درمیان مطابقت پیدا کرنے کے لیے مختلف اسلامی ممالک میں جاری ہے۔ کتاب کے دوسرے حصے میں قرآن اور دوسری قدیم کتابوں سے اسلام اور اسلامی تاریخ اور اسلامی شخصیتوں کے بارے میں اقتباسات نقل کیے گئے ہیں۔ یہ اقتباسات کل 29 ہیں۔ ذیل میں کتاب کے چوتھے باب (Islam in Western Literure) کا ترجمہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page