Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

اسلام مغربی لٹریچر میں

Urdu book, p. 18

By Maulana Wahiduddin Khan

تھی کہ بالآخر اس نے اسلام پر حملہ کرنا شروع کیا۔ وہ گلیوں میں نکل کر چلاتا پھرتا تھا ۔ "عیسائیوں کا عقیدہ صحیح ہے اور مسلمانوں کا عقیدہ غلط ہے۔" ٹیوسن میں ایک مشتعل مجمع نے اس پر حملہ کیا اور پتھر مارنے شروع کیے۔ یہاں تک کہ وہ ہلاک ہو گیا۔ عیسائیت اور اسلام میں زبان کا روک پہلی بار اس وقت ٹوٹا جب فرانس میں قرآن کا ترجمہ لاطینی زبان میں کیا گیا۔ یہ بیرونی زبان میں قرآن کا پہلا ترجمہ ہے۔ یہ ترجمہ تخمیناً 1141 ء میں کیا گیا تھا اور اس کے کرنے والے تین عیسائی اور ایک عرب باشندہ تھا۔ اس ترجمہ قرآن کے ساتھ ایک ضمیمہ اس عنوان کے ساتھ لگا ہوا تھا ۔ "مسلمانوں کے عقائد کی تردید" اس کے بعد 1649 میں فرنچ مستشرق سیورڈوریر (Sieur du Ryer) نے اس ترجمہ کی مدد سے قرآن کو فرانسیسی زبان میں منتقل کیا۔ یہ شخص اسکندریہ میں فرانسیسی قونسل رہ چکا تھا۔ پھر اسی سال سیورڈوریر نے براہ راست عربی زبان سے فرانسیسی زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا۔ اور اس کے بعد اس کو محمد کا قرآن (The Alcoran of Mahomet) کے نام سے انگریزی میں منتقل کیا گیا۔ اس ترجمہ کی اشاعت کا مقصد مترجم کے الفاظ میں "ان تمام لوگوں کو مطمئن کرنا تھا جو ترکی کے کھوکھلے مذہب (Turkish Vanities) کے جاننے کے خواہشمند تھے۔ لفظ Mahomet خود محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بگڑی ہوئی صورت ہے۔ آکسفورڈ انگش ڈکشنری میں اس کی اٹھارہ شکلیں بتائی گئی ہیں۔ اسی طرح Mahound کی سترہ شکلیں Mohammad کی پانچ Muhammad کو لے کر ایک ہی نام کی 41 مختلف شکلیں ۔ (مصنف نے یہاں Maumet کو شمار نہیں کیا جس کی سب سے زیادہ شکلیں آکسفرڈ ڈکشنری میں بتائی گئی ہیں اور ان کو شامل کرنے کے بعد ناموں کی یہ فہرست ستر سے بھی زیادہ تک پہنچ جاتی ہے ۔ مترجم)۔ قرآن کا یہ گمنام ترجمہ الگزنڈر روس (Alexander Ross) کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page