Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

دو اقتباس

Urdu book, p. 210

By Maulana Wahiduddin Khan

سلمان رشدی اور اس کے ناول ”شیطانی آیات“ پر مسلمانوں کا اشتعال انگیز شور وغل مغرب کے اس قدیم نظریہ کی تصدیق کرتا ہوا نظر آتا ہے کہ اسلام غیر رواداری اور تشدد پسندی کا مذہب ہے۔ یورپ میں ٹکراؤ خاص طور پر بہت سخت تھا۔ تقریباً راتوں رات ایسا ہوا کہ قدیم تصورات کو مٹانے کی کوششیں ملیا میٹ ہو کر رہ گئیں ۔ ایک فرانسیسی مؤرخ برونو اٹینی جو اسلام کا عالم ہے، اس نے کہا کہ ہزاروں لوگ جو ہم کو ٹی وی کے اوپر چیختے چلاتے ہوئے دکھائے گئے، اس کے مقابلہ میں مجھ کو یہ زیادہ پسند تھا کہ ہم ایسے ہزاروں مسلمان دیکھتے جو اپنی تنہائیوں میں اسلام کے استحکام کے لیے دعائیں کر رہے ہوتے (صفحہ 40)۔ ان دو حوالوں سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں نے رشدی کے خلاف جو بے معنی شور و غل کیا، وہ کس طرح کسی مثبت نتیجہ تک نہیں پہنچا، البتہ وہ اسلام کی بدنامی کا سبب ضرور بن گیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page