خدائی ضمانت
Urdu book, p. 229
By Maulana Wahiduddin Khan
ڈھانک لیا اور جب اس نے اسے نکال کر دیکھا تو اس کا ہاتھ کوڑھ سے برف کے مانند سفید تھا (خروج، 4:6)۔ حضرت سلیمان علیہ السلام خدا کے سچے پیغمبر تھے۔ مگر بائبل ان کی بابت کہتی ہے کہ سلیمان بہت سی اجنبی عورتوں سے محبت کرنے لگا۔ یہ ان قوموں کی تھیں جن کی بابت خداوند نے کہا تھا کہ ان کے بیچ نہ جانا، کیونکہ وہ ضرور تمہارے دلوں کو اپنے دیوتاؤں کی طرف مائل کر لیں گے۔ سلیمان ان ہی کے عشق کا دم بھرنے لگا۔ اس کی بیویوں نے اس کے دل کو پھیر دیا۔ کیونکہ جب سلیمان بڑھا ہو گیا تو اس کی بیویوں نے اس کے دل کو غیر معبودوں کی طرف مائل کر لیا اور اس کا دل اپنے خدا کے ساتھ کامل نہ رہا۔ اور سلیمان نے خداوند کے آگے بدی کی اور اس نے خداوند کی پوری پیروی نہ کی (1۔ سلاطین، باب 11)۔ یہ صرف چند حوالے ہیں جو بطور مثال یہاں درج کیے گئے ہیں، نہ کہ بطور احاطہ۔ تفصیل کے طالب بائبل کا مطالعہ کر کے اسے جان سکتے ہیں۔ پیغمبروں کی طویل فہرست میں اس اعتبار سے صرف ایک استثنا ہے، اور وہ پیغمبر آخر الزماں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ تمام پیغمبروں میں آپ اکیلے پیغمبر ہیں جن کی تصویر بگاڑنے کی ہر کوشش مسلسل ناکام ہوتی چلی جارہی ہے۔ آپ کی زندگی اور آپ کی تعلیمات کا ریکارڈ اپنی کامل ترین ابتدائی شکل میں آج بھی پوری طرح محفوظ ہے اور کسی بھی شخص کے لیے ممکن ہے کہ اس کا مطالعہ کر کے اس کو بخوبی طور پر جان سکے۔ یہ محض ایک اتفاق کی بات نہیں اور نہ یہ مسلمانوں کی کوششوں کی بنا پر ہے۔ یہ براہ راست خدا کی مداخلت کے تحت ہے۔ یہ خود خدا ہے جس نے آپ کے معاندین کی معاندانہ کوششوں کو مکمل طور پر ناکام بنا رکھا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس کا مطلب یہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader