Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ
خدائی ضمانت
Urdu book, p. 230
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے کہ مسلمان جن شیطانی کتابوں (satanic books) پر انسانی حکومتوں سے پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، وہ پابندی ، پیغمبر اسلام کے معاملہ میں ، خود مالک کائنات کی طرف سے زیادہ بڑے پیمانے پر پہلے ہی لگی ہوئی ہے۔ امتحانی آزادی کی بنا پر خدا نے کسی دشمنِ حق کے زبان و قلم کو تو نہیں پکڑا۔ مگر اس کی زبان و قلم کی کاوشوں کے نتیجہ کو یقیناً پکڑ رکھا ہے۔ اس نے انہیں عملی طور پر موثر بننے سے روک دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاندین اپنی ساری کوششوں کے باوجود ، باعتبارِ نتیجہ ، پیغمبر آخر الزماں کی تصویر کو بگاڑنے کے معاملہ میں وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے جو پچھلے پیغمبروں کے معاملہ میں بلا استثنا بحارے کے معاملے میں دُعا یہ یاب انھوں نے حاصل کر لی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader