Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

ڈائری سے انتخاب

Urdu book, p. 243

By Maulana Wahiduddin Khan

ڈائری سے انتخاب زیر نظر مضمون مولانا وحید الدین خاں صاحب کی ڈائری سے جمع کیے گئے ہیں: نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا نے اپنے شمارہ 18 فروری 1989 میں "شیطانی آیات" کے مصنف سلمان رشدی کے معاملہ پر ایڈیٹوریل لکھا ہے جس کا عنوان ہے: Satanic fall-out اس ایڈیٹوریل میں ایران کے آیت اللہ خمینی کے اس "فتوی" پر تنقید کی گئی ہے کہ سلمان رشدی کو مسلمان قتل کر دیں۔ اخبار کے ایڈیٹر دلیپ پیڈ گاؤں کر نے لکھا ہے کہ ایک فارن نیشنل جو فارن لینڈ میں رہتا ہو، اس کے خلاف اس قسم کی کارروائی دہشت گردی (Terrorism) کے ہم معنی ہے۔ اسی کے ساتھ ایڈیٹر نے ایک بہت قیمتی بات لکھی ہے۔ اس نے لکھا ہے: اسلام کو آیت اللہ کی جامد، غیر روادار اور جارحانہ تعبیر دین کے ہم معنی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ "Islam cannot be equated with the Ayatullah’s rigid, intolerant and aggressive interpretation of it." اس کا مطلب یہ ہے کہ خمینیّت الگ چیز ہے اور اسلام الگ چیز۔ بلاشبہ حقیقت واقعہ یہی ہے۔ مگر ٹائمس آف انڈیا کے ایڈیٹر کی زبان سے اس حقیقت کا اعتراف بتاتا ہے کہ اس ملک میں اگر کچھ متعصب لوگ بستے ہیں تو اسی کے ساتھ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو تعصب اور فرقہ واریت سے اوپر اٹھ کر سوچتے ہیں۔ 17 فروری 1989 کو ٹائمس آف انڈیا اور دوسرے اخبارات میں صفحہ اول پر یہ خبر تھی کہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page