Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

کارٹون

Urdu book, p. 270

By Maulana Wahiduddin Khan

انھیں کامل اعراض سے کام لینا چاہیے ۔ جذبات کا مجروح ہونا، اُن کے لیے اس معاملے میں کوئی عذر نہیں بن سکتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اسوہ محمدی میں سب وشتم پر مشتعل ہونا نہیں ہے، اور نہ شاتم کو قتل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ بلکہ سب وشتم سے اعراض کرتے ہوئے شاتم کی غلط فہمی کو دور کرنا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ شتم رسول کا کیس غلط فہمی کا کیس ہے۔ یہ ڈائیلاگ کی سطح پر تصفیہ کا معاملہ ہے، نہ کہ قانونی سزا کا معاملہ۔ اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ گفت و شنید کے ذریعہ اس انسان کی سوچ میں تبدیلی لائی جائے۔ انسانی سوچ کو بدلے بغیر شتم رسول کے مسئلے کا کوئی بھی حل ممکن نہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page