Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

حبل اللہ، حبل الناس

Urdu book, p. 293

By Maulana Wahiduddin Khan

الناس کا حوالہ دے رہے ہیں، جو کہ ان کی قومی خواہشات کے مطابق ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس کو قرآن میں اتباعِ شہوات (19:59) کہا گیا ہے۔ یہ کوئی سادہ بات نہیں۔ آپ قرآن کی مذکورہ آیت (3:112) کا مطالعہ کیجیے اور دیکھیے کہ اس میں کس گروہ کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ حبل اللہ کے بجائے حبل الناس سے اپنے لیے زندگی کا حق حاصل کر رہا ہے۔ یہ بلاشبہ ایک نہایت سنگین بات ہے۔ اس طرح مسلمان اپنے آپ کو اُس گروہ کے ساتھ بریکٹ کر رہے ہیں جس کے بارے میں وہ خود صبح و شام یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ اللہ کے نزدیک ایک مغضوب اور ملعون گروہ کی حیثیت ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page