تاریخ کا سبق
Urdu book, p. 301
By Maulana Wahiduddin Khan
میں ہے اور ذلت بھی اللہ کے ہاتھ میں۔ سارا اختیار اللہ کو حاصل ہے۔ اختیار کے معاملے میں کوئی اس کا شریک نہیں۔ مومن پر فرض ہے کہ وہ پورے شعور کے ساتھ اِس حقیقت کو جانے۔ ذاتی اعتبار سے اُس کا یقین اِسی عقیدے پر قائم ہو۔ اِسی کے ساتھ مومن پر یہ فرض ہے کہ جب بھی اِس قسم کا کوئی وقت آئے تو وہ لوگوں کے سامنے اِس حقیقت کی گواہی دے۔ وہ لوگوں کو بتائے کہ اللہ کے اختیار میں کوئی اِس کا حصہ دار نہیں۔ اللہ کے اختیار میں کسی کو حصے دار ماننا شرک ہے، اور شرک ایک ایسا جرم ہے جو اللہ کے یہاں کسی حال میں قابلِ معافی نہیں (النساء، 4:48)۔ جس طرح اللہ کی قدرت میں کسی کو شریک ماننا ایک جرم ہے، اِسی طرح یہ بھی ایک جرم ہے کہ کسی مومن کے سامنے اِس طرح کی صورت پیش آئے اور وہ لوگوں کے یہ اس وقت رہتا ہے نہ اس کے دائرے میں آنے سامنے اِس حقیقت کی گواہی نہ دے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader