Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

قومی توہین

Urdu book, p. 306

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ بلاشبہ سب سے بڑی توہین رسول ہے۔ جب ایک طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے پکار رہے ہوں، اور دوسری طرف چھوٹے لیڈر اپنی جھوٹی آوازیں لگا رہے ہوں ، ایسی حالت میں خدا کے رسول کی شان میں اس سے بڑی گستاخی اور کیا ہو سکتی ہے کہ مسلمان خدا کے رسول کی پکار کو نظر انداز کر دیں اور لیڈروں کی پکار کی طرف دوڑ پڑیں ۔ یہ توہین رسول کا سب سے زیادہ بڑا واقعہ ہے جو آج خدا کی زمین پر پیش آ رہا ہے۔ اور اس توہینِ رسول کا ارتکاب کرنے والے وہ لوگ ہیں جو دوسروں کو توہینِ رسول سے روکنے کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں۔ مسلمانوں کو جاننا چاہیے کہ موجودہ حالت میں ان کا یہ فعل غفلت پر سرکشی کا اضافہ ہے۔ اور جو لوگ غفلت پر سرکشی کا اضافہ کریں وہ اللہ کے نزدیک صرف اپنے جرم کو بڑھاتے ہیں، وہ کسی درجہ میں بھی اس کو کم نہیں کرتے ۔ جہ ہیں ، اس دائرے میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page