Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

اصل مسئلہ

Urdu book, p. 322

By Maulana Wahiduddin Khan

کو قابل سزا جرم قرار دیتا ہے۔ مگر اس تعزیری قانون کے ہوتے ہوئے برطانیہ میں ایک فلم بنائی گئی ہے جو سراسر اس کی منشا کے خلاف ہے۔ اس فلم کا نام ہے : "The Last Temptation of Christ" (1988) اس فلم میں نعوذ باللہ حضرت مسیح علیہ السلام کی جنسی زندگی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ان کو اور ان کی والدہ محترمہ (حضرت مریم) کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہے جس سے ان کے تقدس پر حرف آتا ہے۔ یہ فلم برطانیہ میں کھلے طور پر دکھائی جا رہی ہے مگر مذکورہ قانون کے باوجود اس فلم پر آج تک پابندی نہیں لگائی گئی اور نہ اس کے بنانے والوں کو کوئی سزا دی گئی۔ اب اسی ملک کی ایک برعکس مثال لیجیے ۔ پیٹر رائٹ (Peter Wright) ایک انگریز ہے جو ریٹائر ہونے کے بعد اب آسٹریلیا میں رہتا ہے۔ وہ برطانیہ کے محکمہ انٹیلی جنس میں ایک اعلی افسر تھا۔ ریٹائر ہونے کے بعد اس نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل ایک کتاب لکھی جس کا نام ہے ـــ اسپائی کیچر : "Spycatcher: The Candid Autobiography of a Senior Intelligence Officer" (1988) اس کتاب میں برطانیہ کے محکمہ جاسوسی کے بہت سے راز بتائے گئے ہیں۔ پیٹر رائٹ نے اپنی یہ کتاب لندن کے ایک پبلشر کے ہاتھ فروخت کی مگر اس کی اشاعت سے پہلے حکومت برطانیہ کو اس کا علم ہو گیا۔ اس نے فوراً یہ کہہ کر اس پر پابندی لگادی کہ یہ کتاب سرکاری رازوں کی پردہ داری کے خلاف ہے۔ مصنف اور پبلشر کی تمام کوششوں کے باوجود یہ کتاب لندن میں چھپ نہ سکی۔ 1988 میں وہ ایک بیرونی ملک میں چھاپی گئی ہے۔ تاہم برطانی حدود میں اس کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page