Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

جدید اسلامی لٹریچر

Urdu book, p. 325

By Maulana Wahiduddin Khan

اسی خاص ضرورت کے تحت میں نے ایک نئی کتاب مرتب کی ہے جس کا نام ہے ” اسلام دورِ جدید کا خالق “۔ یہ کتاب ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ اور وہ الحمد للہ اسلامی مرکز کے تحت چھپ کر شائع ہو چکی ہے۔ مذکورہ کتاب میں واقعات و حقائق کی روشنی میں دکھایا گیا ہے کہ جدید سائنس اور موجودہ ترقی یافتہ دور جس پر آج کا انسان فخر کرتا ہے ، وہ تمام تر اسلام کا عطیہ ہے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحابِ رسول کے ذریعہ لایا جانے والا اسلامی انقلاب ہے جس نے تاریخ انسانی میں پہلی بار وہ عمل جاری کیا جس کے نتیجہ میں بالآخر دورِ جدید کی تمام ترقیاں ظہور میں آئیں ۔ یہ کتاب اُردو اور انگریزی ، وغیرہ زبانوں میں شائع ہو چکی ہے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page