Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

اصل کام

Urdu book, p. 331

By Maulana Wahiduddin Khan

اصل کام سلمان رشدی کی ایک کتاب ہے جس کا نام ہے ۔ آدھی رات کے بچے: "Midnight's Children" اس کتاب میں سلمان رشدی نے اپنے بارے میں کہا ہے کہ میں عقیدہ اور بے عقیدگی کے درمیان جھول رہا ہوں: "I am hanging between belief and disbelief." رشدی کا یہ کہنا کہ میں مذہب کے معاملے میں یقین اور بے یقینی کے درمیان لٹکا ہوا ہوں ۔ یہ صرف ایک شخص کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ایک پوری نسل کا معاملہ ہے۔ سلمان رشدی نے جو بات اپنے بارے میں کہی ہے یہی کروڑوں مسلمانوں کی بات ہے۔ مسلمانوں کی نئی نسل کی تعلیم جدید ماحول میں ہوئی ہے اس کا کم از کم 75 فیصد حصہ اسی قسم کی بے یقینی میں مبتلا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ ان میں سے کسی شخص نے رشدی والا قلمی پیشہ اختیار کیا اور وقتی فائدے کی خاطر اپنے دل کی گندگی کو کاغذ پر انڈیلنے لگا۔ اس کے برعکس، دوسرے لوگ کسی اور میدان میں کھانے کمانے میں مشغول ہیں۔ چنانچہ انہیں رشدی جیسی گندی کتاب لکھنے کی ضرورت نہیں۔ دسمبر 1988ء میں جب کہ میں امریکا میں تھا، مجھے وہاں کے ایک اسلامی مرکز میں لے جایا گیا۔ یہ مرکز جس خطہ میں واقع ہے وہاں تقریباً ایک لاکھ مسلمان آباد ہیں۔ میں نے منتظمین سے پوچھا کہ اس علاقہ کے ایک لاکھ مسلمانوں میں سے کتنے لوگ ہیں جو اسلامی مرکز سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک ذمہ دار نے جواب دیا کہ دس فیصد مسلمان ہے۔ حاضرین میں سے دوسرا شخص بولا کہ آپ مبالغہ کر رہے ہیں، بمشکل 5 فیصد تعداد ہوگی جو اس مرکز سے جڑی ہوئی ہو۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page