Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

یہ اسلام نہیں

Urdu book, p. 33

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ اسلام نہیں بنگلور کے انگریزی اخبار ڈکن ہرالڈ نے اپنے سنڈے ایڈیشن 7 ستمبر 1986 میں پی کے اینمو دری کے نام سے ایک کہانی چھاپی ۔ اس کا عنوان (نقل کفر کفر نباشد) یہ تھا : "Mohammad, the Idiot" یہ عنوان بلاشبہ لغو ہے۔ مگر اس کے جواب میں مسلمانوں نے جو کچھ کیا وہ بھی یکساں طور پر لغو ہے۔ وہ اس مضمون کو دیکھ کر اشتعال ہو گئے ۔ انھوں نے اخبار مذکور کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور اس کے گودام کو جلا ڈالا جس میں ایک کروڑ روپیہ کا کاغذ رکھا ہوا تھا ۔ ان مسلمانوں نے اپنے اس عمل کو اسلامی جہاد کا نام دیا ہے۔ مگر یہ غلطی پر سرکشی کا اضافہ ہے۔ اس قسم کا ہر فعل مسلمانوں کی قومی اُدھم بازی ہے، نہ کہ وہ مقدس عمل جس کو قرآن وحدیث میں جہاد فی سبیل اللہ کہا گیا ہے۔ مذکورہ اخبار نے جو بے ہودہ گوئی کی وہ اسلامی تاریخ میں کوئی نئی چیز نہیں۔ موجودہ دنیا میں اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو امتحان کی آزادی عطا کی ہے۔ چنانچہ اس قسم کے واقعات عین اس وقت سے پیش آ رہے ہیں جب کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم بہ نفس نفیس دنیا میں موجود تھے ۔ واقعات بتاتے ہیں کہ آپ نے جب عربوں کے سامنے پیغمبرانہ دعوت پیش کی تو انہوں نے آپ کے ساتھ نہایت بر اسلوک کیا۔ انھوں نے آپ کو عملی طور پر ستانے کے علاوہ آپ پر طرح طرح کے برے القاب چسپاں کیے۔ ان میں سے چند القاب قرآن کے مطابق ، نعوذ باللہ ، یہ تھے : متقول (52:33) : بات بنانے والا مجنون (81:22) : دیوانہ ساحر (10:2) : جادوگر کذاب (38:4) : بہت جھوٹ بولنے والا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page