Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

خاتمہ کلام

Urdu book, p. 342

By Maulana Wahiduddin Khan

جاری رکھ سکے ۔ مغربی تہذیب مقابلہ کے اصول پر قائم ہے، اور مقابلہ آرائی کے لیے ایک حریف لازمی طور پر ضروری ہوتا ہے ۔ مگر یہ تمام باتیں محض اوہام اور مفروضات کا نتیجہ ہیں۔ اس کے بے حقیقت ہونے کا ایک ثبوت یہ ہے کہ آج بھی مغربی ملکوں کے ہزاروں لوگ مسلسل اسلام قبول کر رہے ہیں ۔ موجودہ زمانہ میں اسلام کی عظمت کو قائم کرنے والی بہترین کتابیں اہل مغرب ہی نے لکھی ہیں ۔ (ملاحظہ ہو، راقم الحروف کی کتاب فکر اسلامی، صفحہ 72-70) مزید یہ کہ موجودہ زمانہ میں کچھ مغربی حلقوں کی طرف سے اسلام کے خلاف جو پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔ اور پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا میں اسلام کی تصویر بگاڑنے کی جو کوشش کی گئی ہے، اس کا سب سے بہتر اور مؤثر جواب بھی بعض مغربی مصنفین ہی نے فراہم کیا ہے۔ ان میں سے ایک قابل تذکرہ کتاب ایک برطانی خاتون کی ہے جو پہلی بار 1991 میں لندن سے چھپی ہے۔ 280 صفحہ کی یہ قیمتی کتاب حسب ذیل ہے : Karen Armstrong, Muhammad; A Western Attempt to Understand Islam, Victor Gollancz Ltd., London حال ہی میں لندن سے ایک اور کتاب چھپی ہے۔ اس کتاب نے اس افسانہ کا خاتمہ کر دیا ہے کہ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد مغرب نے اسلام کو اپنے عدو کے روپ میں پیش کرنا شروع کیا ہے۔ عجیب بات ہے کہ اس افسانہ کی شہرت مغربی دنیا سے زیادہ مسلم دنیا میں ہوئی ہے۔ یہ کتاب ایسے لوگوں کے لیے انتہائی قابل مطالعہ کتاب ہے جو عداوت کے مفروضہ میں یقین رکھے ہوئے ہیں : Fred Halliday, Islam and the Myth of Confrontation: Religion and Politics in the Middle East (London: I. B. Tauris, 1995)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page