Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

شتم رسول کا مسئلہ

Urdu book, p. 45

By Maulana Wahiduddin Khan

Christian Bible, which are "Thou shalt not kill" and "Thou shalt not bear false witness." رابرٹ میکسول کا یہ بیان حقیقتًا ایک طنز تھا۔ اس کا مقصد بالواسطہ طور پر یہ ظاہر کرنا تھا کہ اسلام قتل اور خون کا مذہب ہے۔ اس کے مقابلہ میں مسیحیت رحم اور روواداری کا مذہب ہے۔ اسلام کی تصویر بگاڑنا ٹائم میگزین (27 فروری 1989) کی کور اسٹوری آیت اللہ خمینی کے بارے میں ہے۔ اس کے صفحہ اول پر یہ الفاظ لکھے ہوئے ہیں کہ آیت اللہ ایک مصنف کی مذمت کرتے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ کتاب "شیطانی آیات" اسلام کے خلاف ہے، خمینی اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ سلمان رشدی کو قتل کر دیا جائے : The Ayatullah condemns an auther: Saying the book " The Satanic Verses" is aganist Islam. Khomeini calls for the death of Salman Rushdie. ٹائم نے اپنی رپورٹ میں جو باتیں درج کی ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ مغرب کے سیاسی لیڈروں نے اس بات پر سخت غصہ کا اظہار کیا ہے کہ ایک ملک دوسرے ملک کے شہری کے لیے قتل کی سزا کا اعلان کرے۔ اس واقعہ کے بعد مغربی حلقوں میں یہ سوال اٹھ گیا ہے کہ آزاد معاشرے اپنے کو اور اپنے شہریوں کو تخویف کی ایسی شدید اور سیمابی صورت سے کس طرح بچا سکتے ہیں : It raised concerns about how free societies can effectively protect themselves and their citizens against such intense and unpredictable intimidation (p. 6).

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page