سورج پر خاک
Urdu book, p. 50
By Maulana Wahiduddin Khan
سورج پر خاک سلمان رشدی بمبئی میں 1947 میں پیدا ہوئے ۔ اب وہ اپنی برطانوی بیوی میریانے وگنس (Marianne Wiggins) کے ساتھ لندن میں رہتے ہیں ۔ ان کی کئی انگریزی کتابیں (ناولیں) اس سے پہلے شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے ایک مشہور کتاب آدھی رات کے بچے (Midnight's Children) ہے جو 1981 میں شائع ہوئی ہے ۔ حال میں ان کی 547 صفحات کی ایک کتاب ایک برطانوی پبلشر وائٹنگ پریس (Viking Press) نے شائع کی ہے، جو لندن سے 26 ستمبر 1988 کور یلیز کی گئی ہے۔ اس کتاب کا نام ہے ــ "شیطانی کلام" : "The Satanic Verses" مصنف نے کتاب کا نام (شیطانی کلام) بطور خود اس کے اساسی کردار "محاونڈ" (Mahound) کی نسبت سے استعمال کیا ہے جو کہ ، نعوذ باللہ ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کتاب کا یہ نام کتاب کے مفروضہ کردار کے بجائے خود کتاب کے مصنف کے اوپر زیادہ صحیح طور پر چسپاں ہوتا ہے۔ سلمان رشدی نے اپنے ایک بیان (ٹائمز آف انڈیا 8 اکتوبر 1988) میں کہا ہے کہ یہ کتاب مذہب اور الہام کے بارے میں ایک سیکولر آدمی کا نقطہ نظر بیان کرنے کی ایک کوشش ہے: "Its's an attempt to write about religion and revelation from the point of view of a secular person." مگر زیادہ صحیح بات یہ ہوگی کہ یہ کہا جائے کہ وہ ایک سیٹانک پرسن (Satanic

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader