سورج پر خاک
Urdu book, p. 52
By Maulana Wahiduddin Khan
کرنے کے باوجود ان کی کوششیں صدفی صد نا کام ہوگئیں۔ یہاں تک کہ سائنس کے زیر اثر خود علم انسانی میں وہ انقلاب آیا جس نے آپ کے معاندین کے تیار کردہ لٹریچر کو غیر حقیقی قرار دے کر رد کر دیا۔ خود مسیحی طبقہ کی بعد کی نسلوں میں ایسے لوگ پیدا ہوئے جنھوں نے اپنی ابتدائی نسلوں کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ ان میں ٹامس کارلائل (1881-1795ء) ہے جس نے 1840ء میں ایک لکچر دیا تھا جس کا عنوان یہ تھا: "The Hero As Prophet Mahomet: Islam" اس لکچر میں کارلائل نے یہ ثابت کیا کہ پیغمبر محمد ایک ہیرو پیغمبر (A Hero-Prophet) ہیں۔ کارلائل کا یہ لکچر اس کی مشہور کتاب میں شامل ہے، جس کا نام یہ ہے: On Heroes, Hero-Worship, and the Heroic in History, 1905, New York, pp. 41-75. ان کے درمیان سے ایک اور شخص مائیکل ہارٹ (پیدائش (1932) اٹھا جس نے ایک کتاب اس عنوان سے لکھی، دی ہنڈر ریڈ (100 The)۔ اپنی کتاب میں اس نے یہ اعلان کیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تاریخ کے سب سے کامیاب انسان تھے۔ اس کے الفاظ یہ ہیں — "He was the only man in history who was supremely successful on both the religious and secular levels." (The 100: A Ranking of the Most Influential Persons in History, New York, 1993, p. 3) جو ہستی اتنی عظیم ہو اور جس کی بڑائی ایسا مسلمہ واقعہ بن چکی ہو، اس کے خلاف کتاب لکھنا یا اس کی شان میں برے کلمات اپنی زبان سے نکالنا یقیناً ایسا ہی ہے جیسا سورج کے اوپر خاک ڈالنا۔ جو شخص سورج کے اوپر خاک ڈالنے کی کوشش کرے وہ خود اپنے منہ میں خاک

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader