Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ
فرضی افسانہ
Urdu book, p. 62
By Maulana Wahiduddin Khan
قرآن سے حذف کر دیا۔ یہ ساری کہانی، جیسا کہ اوپر عرض کیا گیا، بالکل لغو ہے، اور اس سے بھی زیادہ لغو بات یہ ہے کہ اس کو تاریخی حیثیت دے کر اس کی روشنی میں ایک پورا افسانہ بنایا جائے اور اس کی بنیاد پر پورے قرآن کو کلامِ خدا وندی کے بجائے، نعوذ باللہ، کلامِ شیطانی قرار دینے کی کوشش کی جائے۔ قرآن کی صداقت کا بذاتِ خود یہ کافی ثبوت ہے کہ معاندین اس کو غلط ثابت کرنے کے لیے کوئی حقیقی دلیل نہیں پاتے۔ ان کے پاس اپنے معاندانہ جذبہ کی تسکین کی صورت اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ وہ بطورِ خود ایک جھوٹی کہانی بنائیں اور اس کو قرآن کی طرف منسوب کر کے قرآن کی سچائی کو نا کام طور پر داغدار کرنے کی کوشش کریں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader