حصہ سوم سوشلزم اور اسلام
Urdu book, p. 119
By Maulana Wahiduddin Khan
کا لفظ بولتے ہیں مگر ان کے بیانات سے واضح طور پر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ سوشلزم کے لفظ سے متعین طور پر کیا مراد لے رہے ہیں ۔ اس بنا پر سوشلزم اور اسلام کے تقابلی نظریات کا تعین کرنے کے لئے مارکسزم کو بنیادی طور پر سامنے رکھنا ضروری ہے ۔ مگر اسی کے ساتھ اس کے وسیع تر مفہوم کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے تاکہ ان لوگوں کے نظریات کا تجزیہ ہو سکے جو غیر مارکسی سوشلزم کی علم برداری کر رہے ہیں ۔ سوشلزم اور اسلام کے درمیان تقابل جو اگلے صفحات میں کیا گیا ہے ، اس کا مقصد صرف دونوں کے درمیان موجود تضاد کو دکھانا نہیں ہے ۔ بلکہ ایک اعتبار سے یہ زیر نظر کتاب کے ابتدائی حصہ کی توسیع ہے ۔ پچھلے ابواب میں مارکسزم کی غلطی خالص نظریہ کے اعتبار سے واضح کی گئی تھی ۔ اگلے صفحات کا مقصد یہ ہے کہ مارکسزم کی غلطی کو اسلام کی صداقت کے بالمقابل نمایاں کر کے دکھایا جائے۔ کی ضرورت ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader