Urdu book · سوشلزم اور اسلام

حصہ اول تمہید

Urdu book, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

مارکس اور لینن کے کچھ نظریات اب غیر متعلق ہو چکے ہیں۔ مارکس کی وفات ایک سو سال پہلے ہوئی تھی۔ اور اس کی کتابیں ایک صدی قبل لکھی گئیں۔ ان میں سے کچھ کتابیں سادہ طور پر وقتی اندازے تھے اور بعد کو ان میں زبردست تبدیلیاں ہوئیں۔ اس کے بعض خیالات ناگزیر طور پر درست نہ تھے۔ ان میں بہت سی چیزیں ہیں جن کا مارکس اور اینگلز نے حتیٰ لینن نے تجربہ نہیں کیا تھا، نان کا ان سے کوئی تعلق تھا۔ ہم امید نہیں کر سکتے کہ مارکس اور لینن کی اس وقت کی تحریریں ہمارے آج کے مسائل کو حل کر سکتی ہیں۔ یہ وہ چیزیں ہیں جن کو ہمیں اپنے مطالعہ کے دوران ذہن میں رکھنا چاہئے۔ (ٹائمز آف انڈیا نئی دہلی) ۱۲ دسمبر ۱۹۸۴ مارکسی کمیونزم کے بارہ میں غیر مارکسی علماء کا مذکورہ باتیں بہت پہلے سے معلوم تھیں اور ان کو وہ دلائل کے ساتھ بار بار لکھ چکے تھے۔ مگر خروشیچ کا اسٹالن کے دور کو ظالمانہ دور کہنا اور چین کے سرکاری اخبار کا مارکسزم اور لینن ازم کو ’’آؤٹ آف ڈیٹ‘‘ قرار دینا گویا خود کمیونسٹ حلقوں کی طرف سے اس کی کھلی ہوئی تصدیق ہے۔ جو لوگ اس کے بعد بھی مارکسزم اور کمیونزم کے نظریات سے لپٹے رہیں وہ اپنے بارہ میں اسی جامد تقلید پرستی کا ثبوت دے رہے ہیں جس کا الزام اس سے پہلے وہ مذہبی لوگوں کو دیتے رہے ہیں۔ بعد کے واقعات واضح طور پر اشتراک کی نظریات کی صداقت کی تردید کر رہے ہیں۔ اس کی ایک کھلی ہوئی علامت یہ ہے کہ اشتراک کی روس اور اشتراک کی چین دونوں جگہ کمیونسٹ آئیڈیل سے واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ جدید روس میں بلا اعلان اور جدید چین میں اعلان کے ساتھ کم از کم جزئی طور پر وہ طریقے اختیار کئے جا رہے ہیں جن کو اشتراکی حضرات اس سے پہلے صرف سرمایہ داری کی خصوصیت قرار دیتے تھے۔ مثال کے طور پر روس میں مذہب کی جزئی آزادی ‘ اور چین میں کارخانوں کے اوپر سے کمیونسٹ پارٹی کا کنٹرول ختم کیا جانا وغیرہ ، (دی ہندو، (مدراس) ۱۷ جنوری ۱۹۸۵ موجودہ زمانہ میں کمیونزم کی نظریاتی صداقت کا افسانہ ختم ہو چکا ہے۔ اب کمیونزم کی اہمیت صرف دو اعتبار سے ہے۔ ایک یہ کہ وہ کچھ حکمرانوں کے لئے عوام کے اوپر اپنی کی حکمرانی قائم کرنے کی ایک نہایت کارگر تدبیر ہے۔ اس کی دوسری اہمیت خاص طور پر روس کے لئے یہ ہے کہ عالمی سطح پر بالا دستی حاصل کرنے کے لئے وہ دنیا بھر کے کمیونسٹوں کی وفاداری مارکس اور لینن ہی کے حوالے سے حاصل کر سکتا ہے۔ روس کے لئے مارکسزم کی وابستگی اب صرف اس کے سامراجی عزائم کی ایک تدبیر ہے، اس سے زیادہ اور اس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page