Urdu book · سوشلزم اور اسلام

اجتماعی ملکیت کے غیر اسلامی ہونے کے اسباب

Urdu book, p. 152

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ چند نمایاں اسباب ہیں جن کی بنا پر ہم کہتے ہیں کہ اسلام میں اس کی قطعاً گنجائش نہیں ہے کہ اجتماعی پیداوار کو رائج کرنے کے لئے لوگوں کی ملکیتیں کلاً یا جزئاً سلب کر لی جائیں ۔ اسلام کا فلسفہ اس کی روح اور اس کا قانونی ڈھانچہ سب کے سب اس طریقہ کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں ۔ اور ظاہر ہے کہ جہاں ملکیتیں سلب نہ کی جا سکتی ہوں وہاں اجتماعی ملکیت کا نظام قائم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ یہ دونوں بالکل لازم ملزوم ہیں جنھیں ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا ۔ اب ہم ان دلائل کا جائزہ لیں گے جو اسلام کو سوشلزم کے عین مطابق ثابت کرنے اور اسلام کی تعلیمات سے نام نہاد سماجی ملکیت کا نظریہ برآمد کرنے کے لئے پیش کی جا رہی ہیں ۔ ہوئی ہے، اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا۔ جے پور کی تاریخی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page