مسلم سوشلستوں کے دلائل
Urdu book, p. 171
By Maulana Wahiduddin Khan
حضرات کے دلائل کس طرح تمام تر مغالطے پر مبنی ہوتے ہیں ۔ ان سے نہ تو اجتماعی ملکیت کے حق میں دلیل ملتی اور نہ یہ ثابت ہوتا کہ زمینوں کی اجتماعی تنظیم کی خاطر افراد کی ملکیتیں چھینی جا سکتی ہیں ۔ اسلامی تاریخ سے اس نوعیت کی جتنی بھی مثالیں پیش کی جاتی ہیں، ان میں یہ زمینیں اس لئے نہیں لی گئی تھیں کہ ان کو لے کر سرکاری انتظام کے تحت ان پر اجتماعی کاشت کرائی جائے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلامی تاریخ " اجتماعی ملکیت " کے نام نہاد تصور سے بالکل خالی ہے۔ اگر کوئی زمین کبھی لی گئی تو وہ ایک شخص سے لے کر دوسرے شخص کو دے دی گئی ۔ ان زمینوں پر حکومت کا قبضہ خواہ جس نوعیت کا بھی ہو، مگر کاشت کے اعتبار سے وہ بعد کو بھی اسی طرح شخصی قبض میں رہیں جس طرح وہ پہلے شخصی قبضہ میں تھیں ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader