Urdu book · سوشلزم اور اسلام

بے روزگاری

Urdu book, p. 201

By Maulana Wahiduddin Khan

اگر ملک کی پوری آبادی پر تقسیم کی جائے تو ایک شخص کے حصے میں سال بھر میں صرف دو پونڈ کاغذ آتا ہے۔ حالانکہ اگر تعلیم عام ہوجائے اور لوگوں کے پاس اتنا وقت اور پیسہ ہوکہ وہ اپنے روزمرہ کے پروگرام میں پڑھنے لکھنے کو بھی جگہ دے سکیں تو اخبار رسالے، کتابیں، خط وکتابت اور دوسری گھریلو ضروریات کے لئے ایک آدمی کو ہر روز دو پونڈ کاغذ کی ضرورت ہے۔ جس کو پورا کرنے کے لئے ہر شہر میں ایک مل قائم کرنی ہوگی۔ اور لاکھوں آدمیوں کے لئے روزگار فراہم ہوجائے گا۔ اسی طرح ضروریات زندگی سے متعلق بے شمار چیزیں ہیں جن کو ہر شخص حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اور ایک شخص کا اپنی ضرورت پوری کرنا دوسرے کو باروزگار بنانا ہے۔ مگر نہ اس کی ضرورت پوری ہوتی، اور نہ دوسرے کو روزگار ملتا۔ ضرورت کے یہ سامان جن خام اشیاء سے بنائے جاتے ہیں وہ بہت بڑی تعداد میں ہمارے ملک میں موجود ہیں۔ پٹرولیم کے علاوہ تقریبا وہ تمام معدنیات یہاں بافراط پائی جاتی ہیں ۔ جن کی بنیادی صنعتوں کو ضرورت ہے۔ اور جو نباتاتی چیزیں ہیں ان کو اگانے کے لئے بھی ہمارے پاس لاکھوں ایکڑ زمین بے کارپڑی ہوئی ہے۔ مگر ہم ان سے کام نہیں لے سکتے۔ اندازہ کیاگیا ہے کہ ہندستان میں ہزار ملین ٹن قابل استعمال کوئلا ابھی تک زمین کے نیچے دبڑا پڑا ہے۔ کچے لوہے کے عظیم الشان ذخیرے موجود ہیں جن میں تخمیناً دس ہزار ملین ٹن سے زیادہ عمدہ قسم کا لوہا ہوگا۔ مینگیز (Manganese) ایک اہم دھات ہے۔ جو لوہے اور فولاد کی صنعتوں کے لئے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ پگھلی ہوئی دھات کو صاف کرنے کے کام آتی ہے شیشہ سازی اور کیمیادی صنعتوں میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ نیز اس سے بیٹری کے خشک سل (Cells) تیار کئے جاتے ہیں۔ روس کے علاوہ دنیا کے کسی ملک میں اس دھات کے اتنے اہم ذخیرے نہیں پائے جاتے جیسے کہ ہندوستان میں۔ اندازہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں اعلیٰ درجہ کا مینگیز پندرہ اور بیس ملین ٹن کے درمیان ہے اور گھٹیا قسم کا اس سے تین گنا۔ باکسائٹ (Bauxite) خام المونیم میں استعمال ہونے والی ایک خاص دھات ہے ۔ یہ کھرچنے والے آلے اور آگ کا اثر قبول نہ کرنے والی اینٹوں کی تیاری میں بھی کام آتا ہے، جس سے لوہا پگھلانے کی بھٹیاں بنتی ہیں۔ ریاست بہاراسٹراور مدھیہ پردیش اور بہار میں اس کے اہم ترین ذخیرے پائے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page