Urdu book · سوشلزم اور اسلام

طبقاتی نظریہ

Urdu book, p. 49

By Maulana Wahiduddin Khan

طبقاتی نظریہ طبقاتی نظریہ مارکسزم کا ایک بنیادی نظریہ ہے۔ مارکس پوری انسانی تاریخ کو طبقاتی تصادم کی تاریخ کی صورت میں دیکھتا ہے۔ اس کے نزدیک انسان ہمیشہ دو طبقوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے سے بر سرِ جنگ رہا ہے۔ مگر جدید صنعتی دور نے انسانی تاریخ میں پہلی بار یہ امکان پیدا کیا ہے کہ اس طبقاتیت کو ختم کر کے ایک بے طبقاتی سماج (Classless society) بنایا جا سکے۔ یہ تاریخی کردار وہ مزدور طبقہ انجام دے گا جس کو جدید صنعتی انقلاب نے جنم دیا ہے۔ مارکس طبقاتی طریق کار میں یقین رکھتا ہے اور ایسے تمام نظریات کا مخالف ہے جو طبقوں کا تصور ختم کر کے عوام کا تصور پیش کرتے ہیں۔ لینن نے کہا ہے "غیر طبقاتی اشتراکیت اور غیر طبقاتی سیاست کے تمام نظریے لغو اور بے معنی ہیں"۔ مارکس کا مقصد بے طبقاتی سماج قائم کرنا ہے۔ دوسرے لفظوں میں وہ ملکیت رکھنے والے طبقات کو مٹا کر سب کو بے ملکیت بنا دینا چاہتا ہے۔ یہ کام کسی ایسے ہی گروہ کے ہاتھوں انجام پاسکتا ہے جو اپنے آپ کو ملکیت کی آلائش سے پاک کر چکا ہو۔ "عوام" میں ملکیت رکھنے والے اور ملکیت نہ رکھنے والے دونوں طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ پھر ایسے مخلوط قسم کے لوگوں کے ذریعے جو انقلاب آئے گا وہ خالص نہیں ہو سکتا۔ ایسا انقلاب طبقات کو مٹائے گا نہیں بلکہ دوبارہ اسے و تائم کر دے گا۔ مارکس کو اپنے مقصد کے لئے کسی محروم طبقہ کی تلاش تھی اور وہ مزدوروں کی شکل میں اسے مل گیا۔ وہ کہتا ہے کہ جدید مشینی صنعت نے اسی فی صد انسانوں کو ذاتی ملکیت سے محروم کر کے انھیں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page