Urdu book · سوشلزم اور اسلام

مارکسزم اپنی تجربہ گاہ میں

Urdu book, p. 87

By Maulana Wahiduddin Khan

ثبوت کیا ہوتا تھا اپنے جرائم کا "اعتراف" جس کو محکمہ تفتیش کا حج فوراً قبول کر لیتا تھا۔ اور ایک جس طرح ممکن ہوتا تھا کہ ایک شخص ان جرائم کا اقرار کرلے جس کو اس نے سرے سے کیا ہی نہ ہو ؛ اس کا صرف ایک طریقہ تھا۔ جسمانی مشقتوں کے ذریعہ اس پر دباؤ ڈالا جاتا تھا ، اس کو سخت عذاب میں مبتلا کیا جاتا تھا ، اس کو ناقابل برداشت تکلیفوں کے ذریعہ نیم بے ہوشی کی حد تک پہنچا دیا جاتا تھا ، اور اس طرح اس سے ہولناک جرائم کے اقرار نامے پر دستخط لئے جاتے تھے “۔ " ہماری فلموں اور ادبی تخلیقات کا مقصد صرف یہ رہ گیا تھا کہ سٹالن کا پروپیگنڈہ کیا جائے اور اس کی شان میں قصیدے پیش کئے جائیں۔ اس سلسلے میں فلم برلن کی شکست (The Fall of Berlin) کی مثال لیجئے ۔ یہ فلم پچھلی جنگ میں روسیوں کے مقابلہ میں جرمنوں کی شکست کا منظر پیش کرتی ہے۔ مگر حالت یہ ہے کہ پوری فلم میں صرف سٹالن کا کردار نظر آتا ہے۔ وہ ایک ہال میں بیٹھا ہوا احکام جاری کر رہا ہے جہاں بہت سی خالی کرسیاں پڑی ہوئی ہیں اور ایک شخص کے سوا ہال میں کوئی اور آدمی دکھائی نہیں دیتا۔ سوال یہ ہے کہ فوجی محکمہ کہاں ہے پولیٹیکل بیورو کیا کر رہا ہے، حکومت کس کام میں مصروف ہے۔ یہ لوگ آخر کہاں ہیں اور کس کام کے لئے رکھے گئے ہیں مسلم کے اندر ان کے بارے میں کچھ نہیں ہے۔ سٹالن اکیلا تمام کام کر رہا ہے۔ اس کو کسی شخص پر اعتماد نہیں ہے ، وہ کسی سے مشورہ طلب نہیں کرتا۔ اس فلم میں ہر چیز نہایت غلط رنگ میں دکھائی گئی ہے کیوں ؟ صرف سٹالن کی شہرت کے لئے “ حقیقت اور واقعہ کے بالکل خلاف “ ( نیویارک ٹائمز ۔ ۵ جون ۱۹۵۷ ء) ۷ اس تقریر میں سٹالن کے جن ہولناک جرائم کا اعتراف کیا گیا ہے اس نے کیمو نزم کے مومنین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ چنانچہ ان واقعات کی اشاعت کے بعد ساری دنیا میں بہت سے کیونسٹ ممبر پارٹی سے استفا دے چکے ہیں۔ امریکہ کا مشہور کیونسٹ ادیب ہورڈ فاسٹ (Howard Fast) بھی انھیں استفا دینے والوں میں سے جو گذشتہ بیس سال سے پارٹی کا اہم رکن تھا۔ وہ اپنے ایک مضمون میں لکھتا ہے : اس سلسلہ میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گریٹ سوویت انسائیکلو پیڈیا جس کا بعد اسٹالن ایڈیشن ۱۹۵۰ء کے شروع میں اسکو سے شائع ہوا ہے۔ اس میں سٹالن کے سرکاری سوانح حیات صرف چھ صفحے پر مشتمل ہیں۔ جب کہ اس کا پچھلا ایڈیشن جو سٹالن کے زمانہ میں شائع ہوا تھا اس میں سٹالن کے لئے ۷۴ صفحات وقف کئے گئے تھے ۔ موجودہ ایڈیشن میں سٹالن کی زندگی کے بعض پہلوؤں کی تعریف کرتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی گئی ہے ۔ اور اس میں لینن کی وہ مشہور تحریر بھی شائع کردی گئی ہے جس میں اس نے سٹالن کو ان گٹھڑ وہی اور اپنے ساتھیوں کیلئے غیر وفادار کہا تھا ۔ بحوالہ اسٹیٹس مین (دہلی)، ۱۸ فروری ۶۱۹۵۸

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page