تجرباتی تردید
Urdu book, p. 97
By Maulana Wahiduddin Khan
بڑے بڑے کامریڈ جن کے بارہ میں کل تک عوام کا لیڈر ہونے کا دعویٰ کیا جاتا تھا سازش کا مجرم قرار دے کر انھیں پھانسی دے دی جائے گی یا وہ خود پارٹی سے اپنی غداری کے اظہار کے طور پر "خودکشی" کر لیں گے۔ وزیر اور عہدے دار جو عوام کی حمایت سے چنے گئے تھے ان کو ہولناک سازش کے الزام میں گرفتار کر کے گولی مار دی جائے گی "صفائی" کی مستقل مہم جاری کی جائے گی جس کا مطلب یہ ہوگا ملک میں ایسے بہت سے اشخاص موجود ہیں جو کیمیونزم کے مخالف ہیں اور اب انھیں پتہ لگا کر ختم کیا جارہا ہے۔ ہڑتال اور بغاوتیں ہوں گی۔ کمیونسٹ دشمن مظاہرے ہوں گے حکومت کے خلاف بڑی بڑی سازشیں پکڑی جائیں گی جن میں یہ بھی انکشاف کیا جائے گا کہ یہ سازش پچھلے ۳ سال سے خفیہ طریقہ پر کام کر رہی تھی، "ہزاروں لاکھوں آدمی اس بات کے مجرم قرار دیئے جائیں گے کہ وہ اس اسکیم کے مخالف ہیں جو کمیونسٹ پارٹی ملک میں نافذ کرنا چاہتی ہے۔ یہ سب کچھ ہوگا اور اس سے کہیں زیادہ جو کسی آزاد جمہوری ملک میں ہوتا ہے۔ مگر اس کے باوجود حکومت بدلنے کی نوبت کبھی نہیں آئے گی۔ سرکاری طور پر انتخابات کے جو نتائج شائع کئے جائیں گے ان میں ہمیشہ یہی لکھا ہوا ہوگا کہ "کمیونسٹ پارٹی کے امیدواروں کو ۹۹ فی صد ووٹ ملے ۱۹۳۷ء میں روس کے مختلف صوبوں میں سپریم سوویت کا جو انتخاب ہوا تھا اس میں ووٹروں کی ۹۷،۹۹ فی صد تعداد نے اپنا حق رائے دہندگی استعمال کیا جس میں کمیونسٹ پارٹی کے امیدواروں کو ۔ جن کے سوا کمیونسٹ ملکوں میں حقیقتاً کوئی امیدوار ہونا ہی نہیں ۔ ۹۹ فی صد ووٹ ملے۔ اسی سال سپریم سوویت کی صدارت کے انتخاب میں سو فی صد ووٹ استعمال کئے گئے جو سب کے سب اسٹالن کے حق میں تھے۔ ایک ووٹ بھی نہ تو استعمال ہونے سے باقی رہا اور نہ سٹالن کی مخالفت میں دیا گیا۔ سوویت یونین کے دستور کی دفعہ ۱۲۵ میں روسی شہریوں کو تقریر و تحریر اور جلسہ وجلوس کی آزادی دی گئی ہے، دفعہ ۱۲۶ میں یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ انجمنیں بنائیں۔ سیاسی تنظیمیں قائم کریں۔ مگر آج تک وہاں کے شہریوں نے اس حق کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کیا۔ جب سوال کیا جاتا ہے کہ روسی شہری ایسا کیوں نہیں کرتے تو جواب ملتا ہے کہ وہاں کے باشندوں کو "دربیادی طور پر" حکومت کی پالیسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اس لئے اس حق کو حکومت کے خلاف استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایک طرف یہ اعلان ہوتا ہے اور دوسری طرف ہزاروں لاکھوں آدمی حکومت کے خلاف خفیہ کارروائیوں کا ملزم قرار دے کر جیلوں میں ٹھونس دیئے جاتے ہیں یا گولی مار کر ہلاک کر دیئے جاتے ہیں۔ کمیونسٹ ممالک میں جو لوگ حکمران طبقہ کے مخالف ہیں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader