Urdu book · سوشلزم اور اسلام

تجرباتی تردید

Urdu book, p. 98

By Maulana Wahiduddin Khan

کیا وہ اتنی کھلی ہوئی بات بھی نہیں جانتے کہ جب جمہوری اور آئینی طریقہ پر حکومت کے خلاف کام کرنا ممکن ہو تو خفیہ اسکیمیں چلانا خود ہی اپنی اسکیم کو فنا کرنے کے ہم معنی ہے۔ یہ لوگ پریس کے ذریعہ اپنے خیالات کی تبلیغ نہیں کرتے' جلسے اور تقریروں میں آداز بلند نہیں کرتے، انتخاب کے آئینی طریقہ کار سے کام لے کر حکومت بدلنے کی جد وجہد نہیں کرتے۔ کیونکہ یہ سب کامیابی کے راستے ہیں۔ وہ سازشوں اور خفیہ تنظیموں ہی کا راستہ اختیار کرتے ہیں تاکہ حکومت انہیں غیر قانونی کاروائی کے الزام میں ماخوذ کر کے ختم کر دے۔ زندگی اور موت ــــ دونوں راستے ان کے لئے کھلے ہوۓ ہیں۔ مگر یہ لوگ اس قدر احمق ہیں کہ جان بوجھ کر صرف موت کے راستہ کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ دراصل وہ سب سے بڑا تضاد ہے جس میں تمام کمیونسٹ ممالک مبتلا ہیں، جن ملکوں میں کمیونسٹ انقلاب کامیاب ہوا ہے اس کے تجربہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کمیونسٹ نرم دراصل دنیا کا بدترین سماجی نظام ہے جس سے زیادہ بڑا نظام اب تک کسی نے ایجاد نہیں کیا تھا۔ وہاں کی پبلک شدید عذاب میں مبتلا ہے اور کمیونسٹ شکنجہ کو توڑ کر پھینک دینا چاہتی ہے۔ مگر کمیونسٹ حضرات کی خواہش ہے کہ اس بد ترین نظام کو تاریخ کا بہترین نظام ثابت کر دکھائیں۔ وہ اپنے ملک کی انتہائی بے زار پبلک کو حکومت کے انتہائی وفادار کی حیثیت سے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے کمیونسٹ ممالک کے حالات پوری طرح سازگار تھے، کمیونسٹ ملکوں میں پریس پر حکومت کا مکمل قبضہ ہے۔ وہ ملک کے اندر سے کسی تردید کے خون کے بغیر جو کچھ چاہے نشر کر سکتی ہے ۔ وہ اگر ایسے اعلان کرے جو ملک کی پولی آبادی کی خواہشات کے خلاف ہوں تو سارے ملک میں اس کا کوئی باشندہ اس کے خلاف ایک بیان بھی شائع نہیں کر سکتا۔ چنانچہ کمیونسٹ حکومتوں نے ایک منظم اسکیم کے تحت مسلسل یہ پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے کہ کمیونسٹ ممالک کی حکومتیں دنیا کی بہترین حکومتیں ہیں۔ اور ان کو اپنے ملک کے باشندوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ چونکہ کمیونسٹ ممالک میں ہر شخص کا رزق براہ راست حکومت کے ہاتھ میں ہے اس لئے انتخابات کے موقع پر لوگ مجبور ہوتے ہیں کہ کمیونسٹ نمائندوں کے حق میں اپنا ووٹ دیں۔ کیوں کہ ان کی مخالفت کرنے کے معنی در اصل موت کے ہیں۔ اس طرح اپنے حق میں جبری رائیں حاصل کر کے کمیونسٹ حکومتیں یہ اعلان کرتی ہیں کہ ان کے ملک کی ساری پبلک ان کے ساتھ ہے اور ان پر پورا اعتماد کرتی ہے مگر جبر اور جھوٹے پروپیگنڈوں سے کسی ملک کے واقعی حالات کو بدلا نہیں جا سکتا۔ حکومتیں سماجی انصاف کا اعلان کرتی ہیں مگر حقیقئہ وہاں سماجی ظلم پایا جاتا ہے۔ لوگ بظاہر حکومتوں کی تائید کرتے ہیں مگر دلوں کے اندر حکومت کے خلاف آگ سلگ رہی ہے۔ بیلٹ پیپر پر لوگ کمیونسٹ نمائندوں کے حق میں اپنی رائے درج کرتے ہیں مگر اندر اندر مستقل طور پر جوابی انقلاب کی خواہش امڈ رہی ہے۔ چنانچہ تمام کمیونسٹ ملکوں میں حکومت کا مستقل کام یہ ہے کہ وہ ایسے افراد کو ڈھونڈ کر نکالے جو موجودہ نظام سے بے زار ہیں اور اس کو بدل کر دوسری بہتر حکومت لانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اخبارات میں آئے دن یہ اطلاع آتی رہتی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page