Urdu book · صبح کشمیر

صبح کشمیر

Urdu book, p. 34

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں۔ اس کا مشترک سبب یہ ہے کہ یہ تمام مسلم رہنما ناممکن کی سیاست چلا رہے ہیں، یعنی ایک ایسی چیز کے نام پر سیاست جو سرے سے قابل حصول ہی نہیں۔ ایسی سیاست کا نتیجہ یہی ہو سکتا ہے کہ وہ عملاً بے نتیجہ ہو کر رہ جائے۔ موجودہ زمانے میں اس قسم کی سیاست ہر مسلم علاقے میں دیکھی جاسکتی ہے۔ فلسطین میں یہ نعرہ کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرو اور وہاں دوبارہ عرب حکومت قائم کرو۔ اسی طرح کشمیر میں یہ سیاست کہ وہاں سے انڈیا کا غلبہ ختم کیا جائے اور کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا جائے۔ اسی طرح سنکیا نگ ( چین ) اور فلپائن جیسے مقامات پر یہ مطالبہ کہ یہاں دوبارہ مسلم رول قائم کرو، جیسا کہ وہ پہلے وہاں قائم تھا، وغیرہ۔ اس قسم کی ہر سیاست ناممکن کی سیاست ہے۔ اس کا کوئی مثبت نتیجہ ہرگز ملنے والا نہیں۔ اس قسم کی ناممکن سیاست کا واحد انجام یہ ہے کہ جو کچھ ملا ہوا ہے، وہ بھی چھن جائے اور مزید کچھ حاصل نہ ہو۔ ناممکن کی سیاست عقل کے خلاف بھی ہے اور اسلام کے خلاف بھی۔ سیاست کے معاملے میں عقل اور اسلام دونوں کا تقاضا صرف ایک ہے، وہ یہ کہ اس کو نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔ جہاں مثبت نتیجہ ملنے کی امید نہ ہو، وہاں ملے ہوئے پر قناعت کرنا ہے، نہ کہ نہ ملے ہوئے کے لیے لڑائی چھیڑنا۔ ناممکن کی سیاست ہمیشہ صرف لیڈروں کے لیے مفید ہوتی ہے، عوام کے لیے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ناممکن کی سیاست لیڈر کے لیے استحصال (exploitation) کی سیاست ہے اور عوام کے لیے صرف نادانی کی سیاست۔ ناممکن کی سیاست کے لیے کم سے کم جو لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے، وہ خودکشی کی سیاست ہے۔ خودکشی سے کم کوئی لفظ اس تباہ کن سیاست کو بیان کرنے کے لیے کافی نہیں۔ مزید یہ کہ ناممکن کی سیاست صرف ایک فرد کی خودکشی نہیں ہے، بلکہ وہ پوری قوم کی خودکشی ہے۔ آئیڈیل اور پریکٹیکل اکثر لوگوں کا حال یہ ہے کہ ان کو جب کوئی حقیقت پسندانہ مشورہ دیا جائے تو وہ فوراً ایک آئیڈیل بات کہہ دیں گے۔۔ مگر انصاف کا تقاضا ہے، حقوق انسانی (human rights) کا قانون تو یہ کہتا ہے، انسانی اقدار (human values) کے اعتبار سے تو ایسا ہونا چاہیے، وغیرہ۔ اس قسم کی باتیں صرف آئیڈیل ازم (idealism) کی باتیں ہیں۔ اس دنیا میں کبھی آئیڈیل ازم نہیں چلتا، اس دنیا میں ہمیشہ وہی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page