صبح کشمیر
Urdu book, p. 38
By Maulana Wahiduddin Khan
کئے جائیں ، لیکن وہ اسلام نہیں۔ وہ اسلام کے نام پر غیر اسلامی سیاست ہے۔ وہ دین کے نام پر بے دینی کی سرگرمیاں ہیں۔ مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ اس قسم کی قومی اور سیاسی سرگرمی کو مطلق طور پر ترک کر دیں ، وہ اپنے ملی عمل کی از سر نو منصوبہ بندی کریں۔ اس قسم کی قومی سیاست کا کوئی مثبت نتیجہ نہ اب تک برآمد ہوا ہے اور نہ آئندہ اس کا کوئی مثبت نتیجہ برآمد ہونے والا ہے۔ اسلام کا جامع تصور کچھ لوگ اسلام کا جامع تصور پیش کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اسلام ایک مکمل نظام ہے۔ اسلام میں صرف عقیدہ اور عبادت اور اخلاق شامل نہیں ہیں ، بلکہ پولیٹکل سسٹم بھی اس کا لازمی جز ہے۔ پولیٹکل سسٹم کو قائم کیے بغیر اسلام ادھورا رہتا ہے، وہ مکمل نہیں ہوتا۔ یہ بظاہر اسلام کا جامع تصور ہے، لیکن حقیقت کے اعتبار سے وہ صرف ایک تخریبی تصور ہے۔ موجودہ زمانے کی مسلم ملیٹینسی (Muslim militancy) اسی نام نہاد جامع تصور کی براہِ راست پیداوار ہے۔ آپ اسلام کے عقیدے کو مانیں، اسلامی طریقے پر عبادت کریں، اسلام کے اخلاقی اصولوں کی پابندی کریں تو یہ آپ کا ایک ذاتی عمل ہوتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے کسی اور کے ساتھ آپ کا ٹکراؤ پیش نہیں آتا، لیکن جب آپ اپنا نشانہ یہ بنائیں کہ مجھے زمین پر اسلامی حکومت قائم کرنا ہے تو یہ نشانہ فوراً آپ کو دوسرے سے ٹکرا دیتا ہے۔ اس لیے کہ پولیٹکل اقتدار کوئی خالی سیٹ نہیں ہے جس پر جا کر آپ بیٹھ جائیں۔ پولیٹکل اقتدار ہمیشہ کسی کے قبضے میں ہوتا ہے، اس لیے پولیٹکل گدی کو حاصل کرنے کے لیے فوراً دوسروں سے ٹکراؤ پیش آتا ہے۔ اس طرح آپ کا سیاسی نشانہ آپ کے اندر یہ ذہن پیدا کرتا ہے کہ آپ اقدام کر کے قابض لوگوں سے اقتدار کی کنجیاں چھین لیں۔ اقتدار کی کنجیوں کو چھیننے کا یہ نظریہ قدرتی طور پر دو گروہوں کے درمیان تشدد اور ٹکراؤ کی صورت پیدا کرتا ہے۔ موجودہ زمانے میں مختلف مقامات پر جو مسلم ملیٹینسی جاری ہے، وہ براہِ راست طور پر اسلام کے اسی نام نہاد جامع تصور کا نتیجہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام اصلاً اپنے آپ کو خدا کے احکام کا پابند بنانے کا نام ہے۔ جہاں تک اجتماعی نظام میں اسلام کے سیاسی اور قانونی احکام کے نفاذ کا سوال ہے، وہ تمام تر حالات پر منحصر ہے۔ سماج اگر ان احکام کو قبول کرنے کے لیے تیار ہو تو پر امن کوششوں کے ذریعے ان احکام کی بجا آوری کی جائے گی،

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader