Urdu book · صبح کشمیر

صبح کشمیر

Urdu book, p. 66

By Maulana Wahiduddin Khan

نہیں! یہ واقعہ اہل کشمیر کے لیے ایک رہنما سبق کی حیثیت رکھتا ہے۔ غیر اصولی موقف نہیں نزاعی امور میں کبھی غیر اصولی موقف اختیار نہیں کرنا چاہئے۔ ایسا موقف ہمیشہ کاونٹر پروڈکٹیو (counter productive) ثابت ہوتا ہے، یعنی الٹا نتیجہ پیدا کرنے والا۔ اس معاملے کی ایک تازہ مثال پاکستان ہے۔ پاکستان نے انڈیا کے خلاف ”لڑائی“ میں ایک غیر اصولی موقف اختیار کیا۔ انھوں نے غیر حکومتی تنظیموں کو ہتھیار دیا اور ان کی فوجی تربیت کی، تاکہ وہ انڈیا کے خلاف پراکسی وار (proxy war) لڑسکیں ۔ یہ کام پاکستان میں بہت بڑے پیمانے پر کیا گیا۔ پاکستان کے تمام لوگ اس واقعے کو جانتے تھے، مگر میرے علم کے مطابق، پاکستان کے کسی بھی شخص یا جماعت نے بالاعلان اس کی مذمت نہیں کی۔ کسی نے بھی اس معاملے میں نہی عن المنکر کا فریضہ انجام نہیں دیا ۔ اب 60 برس سے زیادہ مدت گزرنے کے بعد یہ پالیسی خود پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہی ہے۔ اس تباہی کی خبریں روزانہ میڈیا میں آ رہی ہیں۔ یہ طریقہ سراسر اصول کے خلاف تھا۔ مسلمہ اصول کے مطابق ، ہتھیار کا استعمال صرف ایک قائم شدہ حکومت کے لیے جائز ہے۔ غیر حکومتی تنظیموں (NGOs) کے لیے کسی بھی عذر کی بنا پر ہتھیار اٹھانا ہرگز جائزنہیں۔ غیر حکومتی تنظیموں کے لیے صرف دو میں سے ایک کا اختیار حاصل ہے، یا تو وہ کامل طور پر امن کے دائرے میں اپنی کوشش انجام دیں ، یا پھر وہ خاموشی کا طریقہ اختیار کر لیں۔ اس کے بجائے، ہتھیار اٹھانا یا تشدد کرنا اُن کے لیے تھرڈ آپشن (third option) کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور اس معاملے میں تھرڈ آپشن لینا اپنے آپ میں ایک جرم ہے، وہ ہرگز کوئی اصلاحی اقدام نہیں۔ آدمی کو چاہیے کہ اجتماعی زندگی میں جب بھی وہ کوئی اقدام کرے تو وہ عقلی طور پر جائز اقدام (rationally justified action) ہو۔ اجتماعی زندگی میں اقدام کا معاملہ بے حد نازک ہوتا ہے۔ اس معاملے میں آدمی کو چاہیے کہ وہ جائز اقدام کرے اور اگر جائز اقدام ممکن نہ ہو تو وہ عملاً معاملے سے الگ رہ کر اس کی اصلاح کے لئے اللہ سے دعا کرے ۔ دوسری غلطی نہیں 6 فروری 2012 کو پاکستان کے وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں ایک بیان

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page