خط و کتابت مولانا جلیل احسن ندوی
Urdu book, p. 122
By Maulana Wahiduddin Khan
کو اور مختصر کر دیجیے ان کے مشورہ کو قبول کرتے ہوئے میں نے ایک اور مختصر تحریر مرتب کی جو حسب ذیل ہے۔
اعظم گڑھ، 23 جنوری 1963 ء محترمی مولانا ابو اللیث صاحب سلام مسنون عرض یہ کہ میں جماعت اسلامی کے متعلق ایک نظریاتی خلش میں مبتلا ہو گیا ہوں۔ اس سلسلے میں 6 ستمبر 1962 ء کو رام پور میں ناظم درس گاہ کے کمرہ میں صدر الدین صاحب افضل حسین خاں صاحب، عبدالحئی صاحب، عروج قادری صاحب اور جلال الدین انصر صاحب کی موجودگی میں میں نے کہا تھا کہ اگر آپ یہ طے کر دیں کہ ’’مولانا مودودی کا لٹریچر جماعت اسلامی کے فکر کی مستند شرح نہیں ہے۔‘‘ تو میری خلش دور ہو جائے گی۔ یہی گزارش دوبارہ تحریری شکل میں کر رہا ہوں براہ کرم آپ اس قسم کی ایک تحریر لکھ کر مجھے دے دیں تا کہ میری خلش ختم ہو جائے، اور میں بدستور جماعت اسلامی کے ساتھ رہ کر کام کر سکوں۔ آپ جو جواب دیں وہ نہایت واضح الفاظ میں ہونا چاہیے، نہ کہ مبہم الفاظ میں۔ خادم وحید الدین اس کے بعد میں نے یہ دونوں تحریریں مولانا ابو اللیث صاحب کو دے دیں۔ ان کے کہنے کے مطابق یہ طے ہوا کہ دونوں میں سے جس تحریر کے پیش نظر وہ چاہیں گے اپنا جواب لکھ کر مجھے بھیج دیں گے۔ اس کے بعد وہ رام پور ہوتے ہوئے دہلی واپس چلے گئے۔ اور وہاں سے اپنے دیگر رفقاء سے مشورہ کے بعد حسب ذیل خط روانہ کیا۔
دہلی، 29 جنوری 1963 ء

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader