Urdu book · تعبیر کی غلطی

تعبیر کی غلطی

Urdu book, p. 134

By Maulana Wahiduddin Khan

برادر محترم السلام علیکم ورحمۃ اللہ محترم امیر جماعت نے آپ کو 10 اپریل 63ء کو جو خط لکھا تھا، اس کا اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا، اور نہ آپ خود تشریف لائے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس خط میں مذکورہ تینوں صورتوں میں سے آخری صورت ہی کو اختیار فرما لیا ہے۔ اس لیے بادل ناخواستہ آپ کو اطلاع دی جارہی ہے کہ آپ کا نام فہرست ارکان سے خارج کر دیا گیا ہے۔ والسلام علیکم وعلیٰ من لدیکم اخوکم محمد یوسف

خط و کتابت مولانا ابوالاعلیٰ مودودی اب مولانا مودودی صاحب کو لیجیے۔ ابتدأ دسمبر 1961ء میں میں نے اپنی تحریر کی ایک نقل تیار کر کے ان کے نام روانہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ حامل تحریر کی غلط فہمی کی وجہ سے مولانا موصوف تک نہ پہنچ سکی اور چند مہینہ بعد کلکتہ سے میرے پاس واپس آ گئی۔ اس کے بعد پھر میں نے تحریر کی ایک نقل 10 مئی 62ء (مطابق 5 ذی الحجہ 1381ھ) کو دستی طور پر لاہور روانہ کی۔ مگر انھیں دنوں اتفاق سے وہ حج کے لیے عرب کے سفر پر روانہ ہو گئے تھے، اس لیے عملاً میری تحریر انھیں 8 جون 1962ء کو ملی۔ اپنی تحریر کے ساتھ میں نے انھیں جو خط لکھا وہ یہ تھا: اس خط کے ساتھ ایک تحریر بعنوان "تعبیر کی غلطی" روانہ کر رہا ہوں براہِ کرم "اس کو ملاحظہ فرمائیں۔ اور اس کے متعلق اپنے تفصیلی جواب سے مطلع فرمائیں۔ تا کہ آپ کے جواب کی روشنی میں اس مسئلے پر مزید غور کیا جا سکے۔ میں پندرہ سال پہلے 1947ء میں آپ کی تحریروں سے متاثر ہوا۔ اس کے کچھ دنوں بعد جماعت اسلامی ہند میں رکن کی حیثیت سے شامل ہو گیا اور اعظم گڑھ میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page