خط و کتابت مولانا ابوالاعلیٰ مودودی
Urdu book, p. 150
By Maulana Wahiduddin Khan
جواب میں موصوف کے معاون خصوصی کی طرف سے حسب ذیل خط ملا۔ لاہور، 12 ستمبر 1962 ء مکرمی و محترمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ کا عنایت نامہ ملا۔ آپ چاہیں تو سوالات بھی مرتب کر کے بھیج دیں تاکہ مولانا محترم کو بیک نظر یہ معلوم ہو جائے کہ آپ متعین طور پر کن مسائل کی تحقیق چاہتے ہیں اور کون سی آیات و احادیث سے آپ کا ذہن ایک خاص نقطہ نظر کی طرف مائل ہوا ہے۔ لیکن اس سوالنامہ کے ساتھ آپ کی اصل تحریر ( تعبیر کی غلطی ) بھی آجائے تو اچھا ہے تا کہ تفصیلی شکل بھی مولانا کے سامنے رہے۔ اگرچہ مولانا آج کل بہت عدیم الفرصت ہیں۔ مگر آپ کو مطمئن کرنے کی خاطر جو کچھ بھی کوشش وہ کر سکتے ہیں اس سے دریغ نہ کریں گے۔ خاکسار غلام علی معاون خصوصی مولانا ابوالاعلیٰ مودودی
اس خط کے ملنے کے بعد میں نے تحریر کے ایک حصہ کی نقل بذریعہ ڈاک روانہ کردی اور اس کے ساتھ حسب ذیل خط لکھا۔ رامپور، 25 ستمبر 1962 ء محترمی سلام مسنون مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہے کہ آپ نے اپنے سابق فیصلہ کو بدل کر میری درخواست منظور فرمالی ہے کہ آپ میرے خیالات پر تبصرہ کریں اور میرے ان اشکالات کو دور کرنے کی کوشش فرمائیں جو آپ کے فکر کے سلسلے میں مجھے لاحق ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ میرا اور آپ کا مددگار ہو۔ اور جو کچھ بھی اس کے نزدیک حق ہو اس کی طرف ہماری رہنمائی فرمائے۔ میں نے فی الحال یہی مناسب سمجھا ہے کہ اپنی مفصل تحریر آپ کی خدمت میں بھیجنے کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader