Urdu book · تعبیر کی غلطی

خط و کتابت مولانا ابوالاعلیٰ مودودی

Urdu book, p. 151

By Maulana Wahiduddin Khan

بجائے اپنے خیالات کو مختصر شکل میں آپ کے پاس روانہ کروں۔ اس خط کے ساتھ جو تحریر روانہ ہے اس میں میرا اشکال اپنی اولین صورت میں واضح طور پر آپ کے سامنے آجاۓ گا۔ اس کے پیش نظر آپ اپنا جواب تحریر فرمائیں۔ آپ کی ہدایت کے مطابق میں نے اپنی تحریر کے درمیان میں سادہ کاغذ لگا دیے ہیں تا کہ آپ کو لکھنے میں آسانی ہو۔ براہ کرم اس تحریر کے ملنے کے بعد رسید سے مطلع فرمائیں۔ نیز یہ بھی مطلع فرمائیں کہ میں کب تک آپ کے جواب کی توقع کروں ۔ آپ کا جواب ملنے کے بعد اپنے تاثرات عرض کروں گا۔ خادم وحید الدین

میں نے یہ تحریر دو قسطوں میں مولانا کی خدمت میں روانہ کی ۔ پہلی بار 25 ستمبر کو اور دوسری بار 26 نومبر کو۔ دوسری قسط کے ساتھ پھر میں نے حسب ذیل خط لکھا۔ اعظم گڑھ، 26 نومبر 1962 ء محترمی سلام مسنون عرض یہ ہے کہ میں نے جو تحریر مرتب کی ہے، اس کے دو حصے ہیں۔ ایک حصہ میں آپ کی فکر پر نظریاتی گفتگو کی گئی ہے اور دوسرے حصے میں اس فکر کی عملی نتائج کا بیان ہے۔ میرا اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے اسلامی مشن کی جو تشریح کی ہے ۔ یا دوسرے لفظوں میں شریعت اور مشروع لہ کے درمیان جس نسبت کو بیان کیا ہے، وہ مجھے قرآن سے ثابت ہوتا ہوا نظر نہیں آتا۔ اس لیے میرے نزدیک اصل اہمیت صرف پہلے حصہ کی ہے۔ باقی دوسرا حصہ یعنی عملی نتائج ، تو ان کی اہمیت اس وقت ہے جب کہ پہلی بات صحیح ہو ۔ اگر پہلی بات غلط ثابت ہو جائے تو مذکورہ نتائج خواہ انھیں بطور واقعہ تسلیم بھی کر لیا جائے ، ان کی اس حیثیت سے کوئی اہمیت باقی نہیں رہتی کہ وہ کسی نظریاتی خامی کے سبب سے پیدا ہوۓ ہیں۔ اس لیے فی الحال میں آپ کے سامنے اپنی تحریر کا صرف پہلا حصہ۔ نظریاتی حصہ۔ رکھنا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page