Urdu book · تعبیر کی غلطی

خط و کتابت مولانا ابوالاعلیٰ مودودی

Urdu book, p. 152

By Maulana Wahiduddin Khan

چاہتاہوں۔ مرسلۂ مضامین کو دیکھنے کے بعد آپ کے سامنے یہ بات آجائے گی کہ وہ کیا وجوہ ہیں جن کی بنا پر میں کہتا ہوں کہ آپ کی تعبیر قرآن سے ثابت نہیں ہوتی۔ اسی کے ساتھ ”دین کا صحیح تصور“ کے عنوان سے جو مضمون روانہ ہے، اس میں میں نے اپنی فہم کے مطابق دینی تقاضوں کی وہ تشریح پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو میرے نزدیک دین کی صحیح تشریح ہے۔ اس طرح ان تمام مضامین کو دیکھنے کے بعد نظریاتی حیثیت سے میری پوری بات آپ کے سامنے آجائے گی۔ مجھے امید ہے کہ ان کو دیکھ کر آپ اپنے واضح اور تفصیلی جواب سے مطلع فرمائیں گے۔ خادم وحید الدین

اس کے کچھ دنوں بعد پھر میں نے حسب ذیل خط روانہ کیا۔ اعظم گڑھ، 8 دسمبر 1962ء محترمی مولاناسید ابوالاعلیٰ مودودی سلام مسنون اپنی موجودہ بڑھتی ہوئی مصروفیات کے پیش نظر غالباً آپ محسوس کرتے ہوں گے کہ میں ایک خواہ مخواہ کا مسئلہ لے کر آپ کو اس میں الجھا رہا ہوں۔ مگر آپ جانتے ہیں کہ ہر شخص اسی مسئلے کو زیادہ اہم اور قابل توجہ سمجھتا ہے جس میں وہ خود لگا ہوا ہو۔ اس وقت آپ کی مصرفیتوں میں خلل انداز ہونے کے لیے میرے پاس یہی عذر ہے۔ مجھے امید ہے کہ میری گستاخیوں کو معاف کرتے ہوئے آپ میرے مسئلے پر غور کرنے کا وقت ضرور نکال لیں گے اور جلد میرے سوالات کا مفصل جواب روانہ فرمائیں گے۔ خادم ۔ وحید الدین

اس کے بعد مولانا مودودی کی طرف سے حسب ذیل خط ملا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page