Urdu book · تعبیر کی غلطی

تعبیر کی غلطی

Urdu book, p. 153

By Maulana Wahiduddin Khan

لاہور، 8 دسمبر 1962ء مکرمی و محترمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ کا مرسلہ دوسرا مضمون بھی مل گیا ہے۔ میں 20 اکتوبر سے مسلسل دورے کر رہا ہوں اور اب پھر سعودی عرب کا سفر درپیش ہے، اس لیے ابھی تک آپ کے مضامین پڑھ بھی نہیں سکا ہوں۔ ذرا فرصت ملے تو انھیں پڑھ کر اپنے خیالات سے آپ کو آگاہ کروں گا۔ رے اس پر آپ یاد والسلام خاکسار۔ ابوالاعلیٰ کی طرف سے ساکن خامنہ اس کے بعد مولانا کے معاون خصوصی جناب غلام علی صاحب کی طرف سے ایک خط مورخہ 1963ء ملا جس میں موصولہ مضامین کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میں اپنی تحریر کے بقیہ حصے بھی روانہ کر دوں ”تاکہ بیک وقت سارے مضامین نگاہ میں رہیں۔ پھر ان شاء اللہ مولانا ان پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے“۔ جواب میں میں نے لکھا۔ اعظم گڑھ، 30 جنوری 1963ء محترمی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی سلام مسنون گرامی نامہ مورخہ 17 جنوری میں جو مضامین آپ کی خدمت میں بھیجے ہیں، ان میں تین مضامین ہیں جن کے عنوانات حسب ذیل ہیں: 1۔ اسلامی مشن کی تعبیر 2۔ "قرآن کی چار بنیادی اصطلاحیں" پر تبصرہ 3۔ دین کا صحیح تصور۔ ان تینوں مضامین میں سے زیر نظر تاریخ کے منفی پہلوؤں پر پیش نظر نسخہ کی اشاعت ان تینوں مضامین میں نے نظریاتی حیثیت سے منفی اور مثبت طور پر اپنے خیالات پیش کیے ہیں اور یہی میرے ذہنی اشکال کی اصل بنیاد ہے۔ ان کے علاوہ اس سلسلے میں اور جو چیزیں میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page