Urdu book · تعبیر کی غلطی

اسلامی مشن کی تعبیر

Urdu book, p. 155

By Maulana Wahiduddin Khan

ہوئے تمام صفحات بالکل سادہ تھے، بس ایک جگہ پیشانی پر نظر آ رہا تھا کہ پنسل سے کچھ لکھ کر اسے مٹا دیا گیا ہے۔ چنانچہ میں نے حسب ذیل خط لکھا۔ اعظم گڑھ، 26 مارچ 1963ء محترمی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی سلام مسنون آج کی ڈاک سے میرا بھیجا ہوا مضمون واپس ملا۔ آپ کی فرمائش کے مطابق آپ کے جواب کے لیے ہر ورق کے درمیان میں نے سادہ اوراق لگا دیے تھے۔ مگر خلاف وعدہ وہ تمام اوراق بالکل خالی ہیں اور اس کے ساتھ آپ کا کوئی خط بھی نہیں ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا معاملہ ہے۔ براہ کرم صورت پہلی بار مئی 1962ء میں جب میں نے اپنی تحریر مولانا مودودی کے نام روانہ کی تھی تو نظریات و نتائج سمیت پوری تحریر بھیج دی تھی۔ مگر بعد کو یہ زیادہ مناسب معلوم ہوا کہ صرف نظریاتی حصہ کے بارے میں ان کا تبصرہ معلوم کیا جائے۔ چنانچہ دوسری بار میں نے صرف یہی حصہ بھیجا۔ حال سے مطلع فرمائیں۔ خادم وحید الدین ჻჻჻჻჻ اس کے بعد جب کئی روز کے انتظار کے باوجود مولانا کی طرف سے کوئی خط نہیں ہے۔ تو میں نے حسب ذیل الفاظ میں دوسرا خط روانہ کیا۔ اعظم گڑھ، 6 اپریل 1963ء محترمی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی سلام مسنون میں نے جو مضامین آپ کی خدمت میں بھیجے تھے وہ 26 مارچ کی ڈاک سے مجھے اس طرح واپس ملے کہ نہ ان کے ساتھ آپ کا کوئی جواب تھا اور نہ کوئی خط جس سے معلوم ہوتا کہ کیوں آپ نے بلا جواب میرے مضامین واپس بھیج دیے ہیں۔ یہ مضامین پہلی بار میں نے مئی 1962ء میں آپ کی خدمت میں روانہ کیے تھے۔ اور ان

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page