اسلامی مشن کی تعبیر
Urdu book, p. 157
By Maulana Wahiduddin Khan
واپس آگئے ہوں تو میں سے بارہ ان کو بھیجنے کے لیے تیار ہوں۔ اس سلسلے میں آپ کے خط کا شدت سے انتظار ہے۔ خادم وحیدالدین ❦❦❦❦❦ بعد کو معلوم ہوا کہ مولانا مودودی نے میرے مضامین بھیجتے ہوئے مجھے ایک خط بھی لکھا تھا۔ مگر وہ وقت پر مجھے نہ مل سکا۔ یہ خط مجھے اپریل کے تیسرے عشرہ میں ملا۔ اس خط کی نقل حسب ذیل ہے۔ لاہور، 21 مارچ 1963 ء محترمی و مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ نے اپنے مضامین ارسال کرنے کے بعد متعدد خطوط میں بار بار مجھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میں آپ کے مضامین پر اظہارِ رائے کروں۔ میں نے سرسری طور پر انھیں دیکھنے کے بعد اولین مرحلہ پر آپ سے عرض کر دیا تھا کہ آپ اتنے بلند اور بعید مقام تک پہنچ چکے ہیں کہ اب آپ سے گفتگو غیر ممکن ولا حاصل ہے۔ مگر آپ نے میری گزارش تسلیم نہ کی اور برابر اصرار کیے چلے گئے۔ میں نے دوبارہ آپ کی تحریروں کا بغور مطالعہ کیا ہے۔ اور اس کے بعد پھر یہی رائے قائم کرنے پر مجبور ہوا ہوں کہ آپ سے تحریری مناظرے میں الجھنا میرے لیے ممکن اور موزوں نہیں ہے۔ سردست میرے سامنے اپنی محدود قوت و فراغت کا بہتر مصرف موجود ہے۔ اس لیے میں آپ سے اس سلسلے میں مستقل معذرت چاہتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آپ مزید مراسلت میں اپنا اور میرا وقت ضائع نہیں فرمائیں گے۔ آپ کے مضامین آپ کی خدمت میں واپس ارسال کیے جا رہے ہیں، آپ جس طرح

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader