Urdu book · تعبیر کی غلطی

اسلامی مشن کی تعبیر

Urdu book, p. 158

By Maulana Wahiduddin Khan

چاہئیں انھیں کام میں لاسکتے ہیں۔ خاکسار ابو الاعلیٰ

اعظم گڑھ، 30 اپریل 1963ء محترمی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی سلام مسنون گرامی نامہ مورخہ 21 مارچ ملا۔ مجھے حیرت ہے کہ آپ نے وعدہ کے باوجود میرے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ اگر آپ کسی وجہ سے تفصیلی جواب دینے کا موقع نہیں پا رہے تھے تو آپ میری بات پر ایک مجموعی تبصرہ کر سکتے تھے، اور اگر یہ بھی آپ کے لیے ممکن نہیں تھا تو آخری شکل یہ تھی کہ پوری بحث سے کسی ایک پوائنٹ کو لے کر آپ اس کا تجزیہ کر دیتے اور اس طرح مجھ پر یہ واضح فرمانے کی کوشش کرتے کہ تمہارا استدلال نہایت کمزور ہے۔ اس کے اندر کوئی علمی وزن نہیں۔ اپنے پچھلے خطوط میں یہ ساری صورتیں میں نے آپ کے سامنے رکھی تھیں۔ مگر ان میں سے کسی صورت کو اختیار کرنے کے بجائے آپ نے مجھ پر طنزیہ حملے کر ڈالے۔ اگر آپ کے پاس طنز و تعریض کے لیے الفاظ تھے تو یقیناً جواب دینے کے لیے بھی الفاظ ہو سکتے تھے مگر آپ نے معلوم نہیں کیوں پہلی صورت کو پسند فرمایا اور دوسری صورت کو چھوڑ دیا۔ میں عرض کروں گا کہ ایسا کر کے آپ نے اپنے لیے بہت مخدوش راہ کا انتخاب کیا ہے۔ پہلی بات تو یہ کہ جب ایک شخص آپ کے سامنے اپنا ذہن لے کر آتا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ اس کا ذہن غلط ہے اس کے باوجود آپ ایک لفظ بھی اس کے جواب میں نہیں کہتے اور بلا جواب اسے لوٹا دیتے ہیں تو گو یا جس حد تک آپ کو اس کی غلطی کا علم ہے اس حد تک آپ اس کی غلطی کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page