Urdu book · تعبیر کی غلطی

اسلامی مشن کی تعبیر

Urdu book, p. 159

By Maulana Wahiduddin Khan

ذمہ داری اپنے سر لے رہے ہیں۔ سوچیئے کہ یہ کتنی سنگین بات ہے۔ دوسری بات یہ کہ آپ جان چکے ہیں کہ میں اپنے مطالعہ سے جن خیالات تک پہنچتا ہوں، میرے نزدیک وہ اس نوعیت کے خیالات ہیں جو مجھے اس نتیجے تک لے جاتے ہیں کہ ’’دین مجروح ہوا ہے‘‘ اب اگر میرا یہ احساس باقی رہتا ہے تو لازماً میرے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ اپنی وسع کے بقدر اس کا اعلان واظہار کروں۔ اگر آپ کا مطالعہ اور آپ کا علم میرے اس احساس کو غلط سمجھتا ہے تو آپ کے لیے ضروری تھا کہ میرے اس احساس کو بدلنے کی کوشش کر کے مجھے اس اقدام سے بچانے میں اپنا حصہ ادا کرتے۔ اس کے بعد بھی اگر میں اقدام کی حماقت کرتا تو اس کی ذمہ داری میرے اوپر ہوتی۔ مگر جب آپ نے اپنا جواب دے کر مجھے اس سے روکنے کی کوشش نہیں کی تو اب میرے اقدام کی ذمہ داری براہِ راست آپ کے اوپر چلی گئی ہے۔ زیر بحث مسئلہ میں آپ کا جواب حاصل کرنے کے لیے پچھلے گیارہ مہینے سے میں آپ سے جو ربط قائم کیے ہوئے تھا، بلا شبہ وہ گواہی دیں گے کہ آج میں مظلوم ہوں۔ کاش آپ جانتے کہ خود ظالم بننا اور دوسرے کو مظلومی کی پوزیشن میں ڈال دینا آدمی کو خدا کی مدد سے محروم کر کے دوسرے کو اس کا مستحق بنا دیتا ہے۔ خدا کی مدد ہمیشہ مظلوم کو ملتی ہے، نہ کہ ظالم کو۔ خادم وحید الدین ꧁༺ ༻꧂ اس خط کا مولانامودودی کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ میرے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ انہوں نے میرے سوالات کے بارے میں ایسا رویہ کیوں اختیار کیا۔ مگر جاننے والے جانتے ہیں کہ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا حادثہ ہے ۔ جب سے یہ خیالات میرے ذہن میں آئے ہیں، اسی وقت سے میں بے حد پریشان رہا ہوں۔ ایک طرف میرا یہ احساس کہ ’’دین مجروح ہوا ہے‘‘ مجھ سے تقاضا کر رہا تھا کہ میں اس کا اعلان واظہار کروں۔ دوسری طرف طبیعت اس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page