Urdu book · تعبیر کی غلطی

ضمیمہ

Urdu book, p. 182

By Maulana Wahiduddin Khan

چاروں الفاظ کا یہ وسیع اور ہمہ گیر مفہوم جس طرح ثابت کیا گیا ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر لفظ کی بحث میں پہلے مختلف مقامات کی متفرق آیتوں کو جمع کر کے دکھایا گیا ہے کہ قرآن میں یہ لفظ اتنے الگ الگ مفہومات کے لیے استعمال ہوا ہے (الہ کا لفظ پانچ معنوں میں ، عبادت تین معنوں میں ، دین چار معنوں میں )، اور اس کے بعد یہ نتیجہ نکال لیا گیا ہے کہ یہ لفظ اتنے مختلف مفہومات کا جامع ہے۔ کسی چیز کے متعدد پہلوؤں کو مختلف شقوں میں تقسیم کر کے بیان کرنا بجائے خود غلط نہیں ہے ۔ مگر حیثیت کے فرق سے کبھی وہ غلط بھی ہو جاتا ہے ۔ مثلاً ایک شخص اگر کہے کہ ” انڈانام ہے تین چیزوں کے مجموعہ کا زردی سفیدی ، باریک جھلی اور چونے کے خول ،“ تو انڈے کی فنی تشریح کے معنی میں یہ بات بالکل صحیح اور مناسب ہوگی ۔ لیکن اسی کے اعتبار سے اگر انڈے کی غذائی حیثیت مقرر کی جائے ، دوسرے لفظوں میں انڈے اور انسان کے درمیان تعلق بتانے کے لیے اسے استعمال کیا جائے تو ایسی صورت میں انڈے کی سہ گانہ تقسیم بالکل غلط ہوگی ۔ کیوں کہ انسان کی غذا ہونے کے اعتبار سے انڈے کی اصل حقیقت اس کی زردی اور سفیدی ہے اور باقی صرف اس کے متعلقات۔ مصنف کے نزدیک مذکورہ تمام معانی کے جمع ہونے سے وہ چیز بنتی ہے جس کو الوہیت، ربوبیت، عبادت یاد ین کہا گیا ہے ۔ مگر اس طرح مختلف مقامات سے ایک لفظ کے مختلف استعمالات جمع کر کے ان کے مجموعہ سے ایک واحد مفہوم اخذ کرنا اور ان کی بنیاد پر دین کی ایک جامع تصویر بنانا بالکل ایسا ہی ہے جیسے کسی کتاب میں محبت کی کہانی بیان کی گئی ہو ایک جگہ لکھا ہو کہ زید کو بکر سے شدید محبت ہے ۔ دوسری جگہ یہ ہو کہ ایک بار جب دونوں اسٹیشن پر ملے تو زید نے بکر کو گلے سے لگا لیا ۔ تیسری جگہ یہ ذکر ہو کہ بکر ایک مرتبہ زید کی بستی میں آیا تو زید نے اس کو اپنے گھر بلا کر اس کی دعوت کی ۔ اب تینوں اقتباسات ایک پیراگراف میں جمع کر کے ایک شخص اس کتاب کے حوالہ سے کہے کہ محبت نام ہے تین چیزوں کا ” گلے ملنا ، دعوت کرنا ، دل سے چاہنا “ ممکن ہے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page