Urdu book · تعبیر کی غلطی

دین

Urdu book, p. 245

By Maulana Wahiduddin Khan

یُطِیعُونَ طَاعَةَ أَهْلِ الْإِسْلَامِ، مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ: وہم الیهود والنصاریٰ۔ وکُلُّ مُطِیعٍ مَلِکاً أَوْ ذَا سلطان، فھو دائن لھ۔ یقال منه: دانَ فلانٌ لفلان، فھو یَدِیْنُ لہ دینًا (تفسیر الطبری، جلد، 11، صفحهٔ 406)۔ یعنی، وَلاَ یَدِیْنُونَ دِينَ الْحَقِّ کا مطلب یہ ہے کہ وہ ٹھیک ٹھیک اللہ کی اطاعت اختیار نہیں کرتے اس سے مراد یہود و نصاریٰ ہیں۔ اور جو بھی کسی بادشاہ یا حاکم کے ماتحت ہو تو وہ اس کے دین میں ہے ۔ عربی زبان میں دانَ یَدِیْنُ اس مفہوم کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس تشریح کے مطابق آیت کا مطلب یہ ہوا کہ آخری رسول پر ایمان نہ لانے اور خدائی مذہب کی تعلیمات چھوڑنے کے بعد، ان کے لیے نجات کی صورت یہ تھی کہ وہ دینِ حق کی سیاسی اطاعت قبول کر لیں مگر اس کے لیے بھی وہ تیار نہیں ہوئے۔ جہاں تک پہلی چیز کا تعلق ہے، اس کے لیے تو انھیں مجبور نہیں کیا جا سکتا، مگر آخری چیز کے لیے تو بہہر حال انھیں مجبور کیا جائے گا۔ اور اس وقت تک ان سے جنگ کی جائے گی جب کہ وہ اسلامی ریاست کی سیاسی ماتحتی پر راضی ہو جائیں۔ اس کے بعد پانچ آیتیں ایک خاص ترتیب سے نقل کر کے ان سے ایک مرتب نتیجہ نکالا گیا ہے میں یہ پورا حصہ بعینہ یہاں نقل کرتا ہوں: 1۔ اِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اللَّهِ الْاِسْلَامِ (3:19)۔ یعنی، اللہ کے نزدیک دین تو دراصل اسلام ہے۔ 2۔ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِيناً فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ (3:85)۔ یعنی، اور جو اسلام“ کے سوا کوئی اور دین تلاش کرے گا۔ اس سے وہ دین ہر گز قبول نہ کیا جائے گا۔ 3۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (9:33)۔ یعنی، وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو صحیح

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page