فقہ سے استدلال
Urdu book, p. 316
By Maulana Wahiduddin Khan
اس کو وہاں سے الگ کر کے اس باب میں درج کر دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کے اوپر اپنے دائرہ اختیار کے لحاظ سے ”نصب امامت“ تو بیشک فرض ہے، مگر عام معنوں میں ساری دنیا کے اندر انقلاب قیادت کا مشن کہاں سے ثابت ہوتا ہے، یہ مجھے معلوم نہیں۔ میں کہوں گا کہ یہ واقعہ کہ قرآن میں آپ کی اسلامی تعبیر کے حق میں کوئی ”واضح حکم“ نہیں ملتا۔ یہ بذات خود اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اسلامی تحریک کی صحیح تعبیر نہیں ہے۔ اگر یہ اس کی صحیح تعبیر ہوتی تو یقیناً خدا کی کتاب میں بھی اس کا ذکر آنا چاہیے تھا۔ اس حقیقت کے باوجود اگر آپ کسی عقلی قیاس کی بنا پر اپنی مخصوص تعبیر پر اصرار کر رہے ہیں تو یہ اس کے مزید نقص کا ثبوت ہے۔ جب ایسا ہو کہ ایک تعبیر کے حق میں قرآن کی واضح تصدیق موجود نہ ہو اور اس کو ماننے والے قرآن کی آیات کے بجائے عقلی قیاسات پیش کر رہے ہوں تو اس قسم کے قیاسات اس کی صحت کا نہیں بلکہ صرف اس کی غلطی کا ثبوت ہوں گے۔ کیوں کہ اسلامی تحریک کا مقصد اور امت مسلمہ کا نصب العین قرآن کی صریح آیات سے معلوم ہونا چاہیے، نہ کہ عقلی قیاسات سے۔ یہی وہ محکم دلائل ہیں جن کی بنا پر اس تعبیر کے حاملین یہ یقین کیے ہوئے ہیں کہ ان کی تعبیر قرآن وحدیث کے صریح نصوص سے ثابت ہو چکی ہے۔ کاش انسان یہ جانتا کہ اکثر ”یقین“ کی حقیقت ایک دھوکہ کے سوا اور کچھ نہیں ہوتی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader